شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں 21 نئے گرین فیلڈ ہوائی  اڈوں کے قیام کی اصولی طورپر منظوری

Posted On: 24 JUL 2023 2:48PM by PIB Delhi

11 گرین فیلڈ ہوائی اڈے پہلے ہی کام کررہے ہیں

حکومت ہند نے 21 نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے 'اصولی' منظوری دی ہے، یعنی گوا میں موپا، مہاراشٹر میں نوی  ممبئی، شرڈی اور سندھو درگ، کرناٹک میں کلابرگی، وجئے پورہ، ہاسن اور شیوموگا، مدھیہ پردیش میں ڈبرا (گوالیار)، اتر پردیش میں کشی نگر اور نوئیڈا(جیور)، گجرات ڈھولیرا اور ہراسر، پڈوچیری میں کرائیکل،آندھرا پردیش میں داگادرتھی ، بھوگاپورم اور اورواکل (کرنول)، مغربی بنگال میں درگاپور، سکم میں پاکیونگ، کیرالہ میں کنور اور اروناچل پردیش میں ہولونگی (ایٹا نگر) ۔ملک بھر میں الگ الگ مقامات  پر ان ہوائی اڈوں کے قیام کی تجویز ہے۔

ان میں سے 11 گرین فیلڈ ہوائی اڈے یعنی درگاپور، شرڈی، کنور، پاکیونگ، کلابرگی ، اورواکل (کرنول)، سندھو درگ، کشی نگر، ایٹا نگر، موپا اور شیوموگا کو  شروع کردیا گیا ہے۔

تمل ناڈو کی ریاستی حکومت نے تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے پرندور میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے قیام کے لیے پہلے مرحلے کی منظوری یعنی 'سائٹ کلیئرنس' کی منظوری کے لیے شہری ہوا بازی کی وزارت  میں  ایک درخواست جمع کرائی ہے۔ جی ایف اے  پالیسی کے مطابق، تجویز کو ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی )، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) اور وزارت دفاع (ایم او ڈی ) کو ان کے تبصروں کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اس مشاورت کی تکمیل کے بعد، سائٹ کلیئرنس کے حوالے سے تجویز کو گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے ان کی سفارشات کے لیے پیش کرنا ضروری ہے۔

جی ایف اے  پالیسی، 2008 کے مطابق، ہوائی اڈے کے منصوبوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری بشمول پروجیکٹ کی فنڈنگ، اراضی کے حصول، آر اینڈ آر وغیرہ کی ذمہ داری متعلقہ ہوائی اڈے کے ڈویلپر بشمول متعلقہ ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے (اگر ریاستی حکومت اس منصوبے کی حامی ہے)۔ ہوائی اڈوں کی تعمیر کی ٹائم لائن مختلف عوامل پر منحصر ہے جیسے کہ زمین کا حصول، لازمی منظوری، رکاوٹوں کو ہٹانا، متعلقہ ہوائی اڈے کے ڈویلپرز کی طرف سے مالیاتی بندش وغیرہ۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

 

ش ح۔ا م ۔

U.NO. 7408


(Release ID: 1942075) Visitor Counter : 111