نیتی آیوگ

نتی آیوگ نے جی 20 کی صدارت کے تحت  ہندوستان کی برقی نقل و حرکت کے فروغ کی میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 20 JUL 2023 6:03PM by PIB Delhi

گوا، 19 جولائی :’’ نیتی آیوگ کے ذریعہ ہندوستان کی برقی  نقل و حرکت  میں تیزی لانے کے لئے پالیسی کی  تیاری میں مدد اور اسکے فروغ ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ہندوستان  نے برقی نقل وحرکت کی ترقی کے لئے ایک موثر خاکہ تیار کیا گیا ہے ۔ جی 20 کی ہندوستان کی صدارت کے تحت توانائی کے شعبے میں تبدیلی سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی ) کی چوتھی میٹنگ کے موقع پر منعقدہ اس کانفرنس میں ہندوستان میں برقی نقل و حرکت ا یکو سسٹم کی ترقی کا مظاہرہ کرنے اور اس کے آگے کی ترقی کے لئے قابل عمل امو ر پر بحث کے لئے قومی وبین الاقوامی شراکت داروں کو ایک مشترکہ منچ پر ا کٹھا کیا گیا۔

اس تقریب میں ریاستوں میں درخشاں ای وی ایکو سسٹم تیار کرنے اور قومی الیکٹر بس سروس پروگرام جیسے موضوعات پر ثمرآور بات چیت ہوئی۔ قومی الیکٹرک بس پروگرام ایک جرأت مندانہ اور دراندیش پہل ہے  جس کا مقصد ہندوستان میں عوامی  نقل و حمل میں انقلاب لانا  ہے۔ اس کے علاوہ اس کانفرنس کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مالی اعانت سے متعلق جدت طرازی اور مستقبل میں الیکٹرک پر مبنی نقل و حرکت کے منظر نامہ سے متعلق اعلی سطحی مکالمہ اور جی 20 مذاکرات بھی ہوئے۔  

ہندوستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں (ای وی) کے بازار میں 2022 سے 2030 تک 49 فیصد سالانہ اضافہ شرح (سی اے جی آر )  سے متاثر کن اضافہ کی امید ہے۔ بھارت 2030 تک ای وی بازار میں 30 فیصد کی حصہ داری حاصل کرنے کے اپنے مقصد  کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہاہے۔ ای وی کا اضافہ نہ صرف ملک کی معیشت کو مثبت طور پر متاثر کرے گا بلکہ اہم سماجی اور ماحولیاتی  قواعد کو بھی یقینی بنائے گا ۔ جس سے کم کاربن کے اخراج والے  امور پرا ٓگے بڑھتے ہوئے ہماری اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی اور 2070 تک خالص صفر اخراج کےہمارےتصور استوار ہوسکیں گے ۔

اپنے افتتاحی خطاب میں نتی آیوگ کے عزت مآب چیئرمین  جناب سمن بیر ی نے کہاکہ ’’ہندوستانی ای وی صنعت کی توسیع روزگار پیدا کرنے کی سمت میں ایک اہم عنصر کے طور پر کام کرے گاجس سے اگلےدہائی کےآخر تک تقریبا 5ملین براہ راست اوربالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ یہ ہمیں مستقل شہرکاری اوربے روزگاری کے دوہرے چیلنجز سے نمٹنے کا ایک انوکھاموقع فراہم کرے گا جس سے ہمارے شہریوں اور ہماری سرزمین کاایک روشن مستقبل یقینی  ہوگا۔

گوا کے وزیراعلی  جناب پرمود پانڈورنگ ساونت نے اعلان کیاکہ 2024 سے سبھی نئے سیاسی گاڑیوں کو بجلی سے چلنےوالی گاڑیاں لازمی طور پر تیار کیا جائے گاجو ماحولیات کے موافق نقل و حمل کے تئیں گوا کے  عہد بستگی کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس کے علاوہ گوا کے کرائے کی کاروں ، اور بائک سمیت تمام گاڑیوں کی دیکھ ریکھ  کرنےوالے پرمٹ یافتہ افراد جنہیں 2024 تک ویٹروفٹنگ کے ذریعہ اپنے بیڑے کے 30 فیصد حصہ کی بجلی کاری کرکے ہمارے اس مشن میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

جی 20 کے شیرپا جناب امیتابھ کانت نے ہندوستان میں ای وی کی سمت میں آگے بڑھنےکی رفتار کو بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ 7 سی- مشترکہ (کامن)  ، رابطہ، سہولت، بھیڑ بھاڑ سے پاک ، چارجڈ، صاف ستھری اور جدید ترین پر مبنی ا ی وی سے متعلق وزیراعظم کے تصور کے مطابق ہمیں 2030 تک صد فیصد دوپہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں اور  65 سے 70 فیصد بسوں کی بجلی کاری کو یقینی بنانا چاہئے ۔ ایک مستقل پالیسی ڈھانچے کی مدد سے ایک کم لاگت والی مالی اعانت یافتہ ڈھانچہ ، چارجنگ سے متعلق  ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ اورمرکز، ریاستی اور شہر کے افسران کے درمیان آپسی تعاون  کی کوشش  ، ہندوستان میں بجلی پر مبنی نقل و حرکت (ای موبلٹی) کامستقبل تشکیل دے گی۔

 

*******

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔ ف ر

U. No.7393



(Release ID: 1941997) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Telugu