وزارات ثقافت
آرٹ سے محبت کرنے والوں نے وزیر اعظم کی من کی بات سے متاثر نمائش ’’جن شکتی‘‘ کا مشاہدہ کیا
این جی ایم اے میں ’’آرٹ فل امپیکٹ‘‘ کینوس سے لے کر مہمات تک پروگرام، تخلیقی صلاحیتوں اور مواصلات کا فیوژن پیدا کرتا ہے
Posted On:
22 JUL 2023 10:45PM by PIB Delhi
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے)، وزارت ثقافت، حکومت ہند، پبلک ریلیشن سوسائٹی آف انڈیا، دہلی چیپٹر کے ساتھ مل کر’’آرٹ فل امپیکٹ: کینوس سے مہمات تک‘‘کے عنوان سے ایک پروگرام کی کامیابی سے میزبانی کی۔ اس پروگرام کو تعلقات عامہ اور آرٹ کے درمیان زبردست ہم آہنگی کو تلاش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا،جو مواصلات میں تخلیقی صلاحیتوں کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ خصوصی پروگرام آج منعقد ہوا۔ اس پروگرام نے تمام حاضرین پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا۔ دن بھر کے پروگرام کا آغاز ایک دلکش کیوریٹریل واک کے ساتھ ہوا،جس نے شرکاء کو ’’جن شکتی‘‘کے عنوان سے جاری نمائشوں کا پہلا تجربہ فراہم کیا، یہ نمائش وزیر اعظم کی ’من کی بات‘ اور گیلری کے مستقل مجموعہ’’ان دی سیڈز آف ٹائم‘‘سے متاثر ہوئی۔ فنی مظاہر کی وسیع اقسام، جو ملک کے مالامال ثقافتی ماضی اور عصری فنکارانہ وژن کی عکاسی کرتی ہیں،نے سامعین کو مسحور کیا۔
کیوریٹریل واک، جس میں ماہر کیوریٹر، فن کے شائقین، مواصلات کے ماہرین اور حکومتی معززین شامل تھے، نے اس کے بعد ہونے والے آرٹ اور تعلقات عامہ کی ہم آہنگی پر بحث کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس پروگرام نے کامیابی کے ساتھ فن اور تعلقات عامہ کو یکجا کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا،جس سے دونوں شعبوں کے پیشہ ور افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ بااثر مواصلات کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کے ذخائر میں تعاون کریں۔ حاضرین کو فکر انگیز’’جن شکتی‘‘نمائش کو دیکھنے کا موقع ملا۔
جن شکتی نمائش بارہ قابل ذکر جدید اور معاصر ہندوستانی فنکاروں کے کاموں کو نمایاں کرتی ہے۔ ہر فنکار پانی کی بچت اور ناری شکتی سے لے کر کووڈ اور ہندوستان اور دنیا کے بارے میں آگاہی تک کے من کی بات کے موضوعات سے متاثر ایک مخصوص موضوع پر اپنے فن پاروں کی نمائش کرکے نمائش میں حصہ ڈالتا ہے۔ دیگر موضوعات میں سوچھ بھارت، ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی،ہندوستانی زراعت، یوگا اور آیوروید، ہندوستانی سائنس اور خلا، کھیل اور تندرستی، انڈیا @ 75 اور امرت کال، اور شمال مشرقی ہندوستان کا جشن شامل ہیں۔ نمائش میں رکھے گئے فن پارے مختلف ذرائع بشمول پینٹنگز، مجسمے، تصاویر، تنصیبات اور نیا میڈیاکی نمائش کرتے ہیں۔ اس پروگرام نے پیشہ ور افراد، فنکاروں اور تعلقات عامہ کے ماہرین کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا تاکہ قیمتی روابط استوار کیے جا سکیں، نیز تعاون اور ترقی کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
مشہور کارٹونسٹ ادےشنکر نے پروگرام کے دوسرے حصہ کے دوران ایک فکر انگیز ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ بعنوان’’مؤثر طریقے سے بات چیت میں کارٹون کیسے استعمال کیے جاسکتے ہیں‘‘نے بصری مواصلات کے اثر انگیز دائرے کے بارے میں روشنی ڈالی۔ جناب شنکر نے پیغامات،خیالات اورمہمات کو مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے ایک طاقتور آلہ کے طور پر کارٹونز سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے قیمتی تجربات اور تخلیقی تکنیکوں کا اشتراک کیا۔
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کی ڈائریکٹر،محترمہ تیمسنارو ترپاٹھی نے پروگرام کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ’آرٹ فل امپیکٹ‘کے زبردست ردعمل سے خوش ہیں۔ اس پروگرام نے آرٹ اور مواصلات کے دائروں کو مربوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جس سے شرکاء کو بامعنی پیغامات پہنچانے میں تخلیقی صلاحیتوں کے گہرے اثرات کو تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی۔ ہم تمام حاضرین، شراکت داروں اور تعاون کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،جنہوں نے اس پروگرام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔‘‘ ڈاکٹر اجیت پاٹھک، صدر نیشنل کونسل، پبلک ریلیشن سوسائٹی آف انڈیا، پی آر برادری اور میڈیا کے پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں معزز مہمانوں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا، جن میں فنکار،مواصلات کے ماہرین، طلباء اور آرٹ کے شائقین شامل تھے، ان لوگوں نے اجتماعی طور پر "آرٹ فل امپیکٹ" کو ایک متحرک اور بصیرت انگیز اجتماع بنا دیا۔
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، وزارت ثقافت، حکومت ہند کے زیراہتمام، جدید اور عصری آرٹ کے بہترین کاموں کی نمائش اور ہندوستان کے فنی ورثے کی گہری سمجھ اور تعریف کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ پبلک ریلیشن سوسائٹی آف انڈیا (پی آر ایس آئی) ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو ہندوستان میں مواصلات اور تعلقات عامہ کے پیشہ ور افراد کے مفادات کی نمائندگی کرتا ہے۔ تنظیم مواصلات میں عمدگی کو فروغ دینے اور خطے میں تعلقات عامہ کے طور طریقوں کے معیار کو بلند کرنے پر مرکوز ہے۔
***********************
ش ح۔ م ع۔ع ن
(23.07.2023)
(U: 7382)
(Release ID: 1941965)
Visitor Counter : 115