جل شکتی وزارت

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے جے جے ایم ڈیجیٹل اکیڈمی قائم کی


جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے پانی اور صفائی کے عملے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جے جے ایم ڈیجیٹل اکیڈمی کا افتتاح کیا

جے جے ایم اور ای سی ایچ او علم کو بروئے کار لانے اور اسے جے جے ایم ڈیجیٹل اکیڈمی کے ذریعے کفایتی اور مؤثر طریقے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے ہاتھ ملا رہے ہیں

Posted On: 23 JUL 2023 4:34PM by PIB Delhi

وگیان بھون نئی دہلی میں 21 اور 22 جولائی کو منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس کے موقع پر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور ایکو انڈیا کے درمیان جے جے ایم ڈیجیٹل اکیڈمی کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) کا تبادلہ ہوا۔ جے جے ایم ڈیجیٹل اکیڈمی کے آن لائن پورٹل کو مرکزی وزیر جل شکتی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ونی مہاجن اور ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر-این جے جے ایم جناب وکاس شیل کی موجودگی میں لانچ کیا۔

ایک غیر منافع بخش تنظیم ایکو انڈیا نے جے جے ایم ڈیجیٹل اکیڈمی کے قیام میں محکمہ کی مدد کی ہے۔ اکیڈمی کے ذریعے محکمے کا مقصد پانی کی فراہمی کے پروگرام سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے منتظمین، انجینئرز، پنچایت کے کارکنان، تکنیکی ماہرین، صفائی ستھرائی کے کارکنوں اور پیدل سپاہیوں کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اکیڈمی انہیں ضروری علم اور ہنر سے آراستہ کرے گی تاکہ وہ مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مؤثر طریقے سے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اکیڈمی اختراعی نقطہ نظر کے ذریعے تربیت فراہم کرنے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔

اکیڈمی علم کے اشتراک کے لیے تمام سیشنز کی ریکارڈنگ کے ذریعے ایک ذخیرہ بھی بنائے گی اور مستقبل میں آنے والے سیکھنے والوں کے حوالے کرے گی۔ کلیدی وسائل کے مراکز (کے آر سی) اور نفاذ کرنے والی معاون ایجنسیاں (آئی ایس اے) اسٹیک ہولڈرز کو تربیت دینے کے لیے جے جے ایم ڈیجیٹل اکیڈمی کے پلیٹ فارم پر موجود ہوں گے۔ قومی اور ریاستی حکومتیں اپنے بہترین طور طریقوں کو بانٹنے کے لیے سیشن بھی منعقد کریں گی۔ اقوام متحدہ اور متعدد دو طرفہ ایجنسیوں، آر ڈبلیو پی ایف پارنرز، ٹرسٹ، فاؤنڈیشنز، اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اس پروگرام کے ذریعے علمی مواد فراہم کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ وہ اپنے کیلنڈر شائع کریں گے اور صحیح علم، صحیح جگہ اور صحیح وقت پر فیلڈ افسران، گرام پنچایت کے عہدیداروں تک پہنچیں گے۔

وزیر جل شکتی، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ شراکت داروں، حکومت اور برادریوں کی اجتماعی کوششوں سے پیدا ہونے والی توانائی گھرانوں کو پانی کی فراہمی کی پائیداری کے لیے صحیح ماحول پیدا کرے گی۔ جے جے ایم ڈیجیٹل اکیڈمی اس توانائی کو بروئے کار لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7376)



(Release ID: 1941935) Visitor Counter : 90