صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت صحت خدمات کا ڈائریکٹوریٹ جنرل نے، انگدان مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر اور جولائی کے اعضاء کے عطیہ کے  ماہ کے دوران نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن پر قومی ویبینار کا اہتمام کیا


ویبینار کے ایک حصے کے طور پر گردے کے امراض کی روک تھام، بھیجے میں چوٹ لگ جانے کے بعد مردہ قرار دے دیا جانا،موت کی صورت میں اعضاء عطیہ کرنے کا بندوبست، جگر کی بیماریوں کی روک تھام، اعضاء اور ٹشو کے عطیہ کے قانونی پہلوؤں، آنکھوں کا عطیہ اور قرنیہ ٹرانسپلانٹ پر توجہ مرکوز کرنے والے چھ دلچسپ اجلاس منعقد کیے گئے

صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتل گوئلنے نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن پر قومی ویبینار کی صدارت کی

Posted On: 23 JUL 2023 11:41AM by PIB Delhi

اعضاء اور ٹشو کی منتقلی کی قومی تنظیم (این او ٹی ٹی او) نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے ساتھ مل کر انگدان مہوتسو مہم کے دوران اعضاء اور بافتوں کے عطیہ کو فروغ دینے کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعضاء اور بافتوں کے عطیہ پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔ 22 جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اس ویبینار نے جولائی کے اعضاء کے عطیہ کے مہینے میں ایک اہم سنگ میلطے کیا، جس کے لیے  ملک بھر کے شرکاء کی جانب سے زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001851O.jpg

صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ،ڈاکٹر اتل گوئل کی سربراہی میں منعقدہاس پروگرام نے طبی پیشہ ور افراد، طلباء اور دیگرمتعلقہ فریقین نے حصہ لیا اور اعضاء کی پیوند کاری کے میدان میں ماہرین سے بیش قیمت معلومات حاصل کی گئی۔

ویبینار میں چھ دلچسپ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جن میں سے ہر ایک میں اعضاء اور بافتوں کے عطیہ کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا، شرکاء میں بیداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے پر مذاکرات کیے گئے ۔ اجلاس میں گردے کی بیماریوں کی روک تھام، مغز میں چوٹ لگ جانے کے سبب ہونے والی موت ، بیمار افراد کی طرف سے اعضاء کے عطیے کے بندوبست، جگر کی بیماریوں کی روک تھام، اعضاء اور ٹشو کے عطیہ کے قانونی پہلو، اور آنکھوں  کے عطیہ اور قرنیہمنتقلی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E2MP.jpg

اجلاس میں ڈاکٹر سنجے اگروال، پروفیسر اور ایمس کے شعبہ نیفرولوجی کے سربراہ،ڈاکٹر سندیپ ویشیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر - نیورو سرجری، فورٹس ہسپتال،ڈاکٹر راہول پنڈت، کنسلٹنٹ - انٹینسوسٹ، فورٹس ہسپتال، جگر کے امراض کی روک تھام:ڈاکٹر آکاش شکلا، پروفیسر اور ہیڈ آف گیسٹرو اینٹرولوجی، سیٹھ جی ایس میڈیکل کالج اور کے ای ایم ہسپتال،ڈاکٹر انیل کمار، ڈائریکٹر، نوٹو،ڈاکٹر رادھیکا ٹنڈن، پروفیسر آف آپتھلمولوجی، ایمس۔ اعضاء اور بافتوں کے عطیہ سے متعلق قومی ویبینار میں ملک بھر کے مختلف  ایس او ٹی ٹی اوز/آر او ٹی ٹی اوز ، ہسپتالوں اور طبی اداروں کے طبی اور پیرا میڈیکل پروفیشنلز، طلباء اور متعلقہ فریقوں کی پرجوش شرکت بھی دیکھی گئی جنہوں نے  اس اجلاس میں شرکت ۔

ریکارڈ شدہ ویبنار اب درج ذیل لنک پر وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے آفیشلیوٹیوب چینل پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہے: https://youtube.com/live/OB7l14IM5ts?feature=share

۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                             

23.07.2023

U–7372


(Release ID: 1941879) Visitor Counter : 126