وزارت دفاع

وزیر مملکت برائے دفاع نے دہرادون میں ا سٹیشن کینٹین اور ای سی ایچ ایس  پولی کلینک کا دورہ کیا

Posted On: 22 JUL 2023 7:48PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے دفاع جناب  اجے بھٹ نے 23 جولائی 2023 کو دہرادون میں اسٹیشن کینٹین اور ای سی ایچ ایس پولی کلینک کا دورہ کیا۔ انہوں نے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور کینٹین کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صارفین کی اطمینان کو بڑھانے اور قابلیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجیسے فائدہ اٹھانے میں انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب بھٹ نے کہا کہ تمام کینٹینوں کو کلائنٹسیٹس فیکشنکیوسک اور ایکسیس کنٹرول سافٹ ویئر کی تنصیب میں اسی طرح کے اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نےاشیاء  صرف کی فہرست تیار کرنے  کے بہتر انتظام اور ان اشیاء کی نمائش کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی۔

جناب بھٹ نے ای سی ایچ ایس پولی کلینک کا بھی دورہ کیا اور سابق فوجیوں کے لیے بنائے گئے ریسٹ روم کمپلیکس سے بہت متاثر ہوئے۔ کمپلیکس قدرتی روشنی اور ہواداری  کے استعمال میں ماحول دوست عمارت کے اصولوں  کے مطابق ہے۔  اسے خاص طور پر معذور افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،  اس میں بیت الخلاء کی صفائی کے  لیے جدید آلات کے استعمال اور پانی کے تحفظ کی سہولت فراہم  کی گئی ہے۔

دو سے چھ رجسٹریشن کاؤنٹر تک کے اضافے، اور  عمر رسیدہ شہریوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن رجسٹریشن اور ریفرل  کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے علیحدہ کاؤنٹر کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے دفاع  نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی کوششیں ان لوگوں کے حوصلے کو بہتر بنانے میں بہت اہم ثابت ہوتی ہیں جنہوں نے ملک کو  اپنے بہترین سال دیے ہیں۔

وزیر مملکت برائے دفاع نے فیڈ بیک کیوسک کو سراہا جو مریضوں کی دیکھ بھال کے تمام پیرامیٹر کو ریکارڈ کرتا ہے نیز طریقہ کار اور نظام کو بہتر بنانے کی خاطر فیصلہ سازوں کو معلومات فراہم کرتا ہے۔ وزیر  موصوف نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات اور ایم ایچ  کے ساتھ ایکایل اے این قائم کرنے کے پروجیکٹ عمر رسیدہ افراد کو ایم ایچ سے پولی کلینک میں آنے اور جانے کی ضرورت کو دور کرنے کے لیے ، دوسرے اسٹیشنوں میں بھی نقل کیا جانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7365

 



(Release ID: 1941818) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu