بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک

Posted On: 21 JUL 2023 3:27PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ ساگر مالا پروگرام میں 13 لاجسٹکس پارکس شامل ہیں۔ ان 13 منصوبوں کی تفصیلات  ذیل میں درج ہیں۔ یہ منصوبے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، بڑی بندرگاہوں اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے شروع کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت بھارت مالا مرحلہ 1 کے تحت 35 ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارکس (ایم ایم ایل پی ایس) تیار کررہی ہے، ان میں سے 6 ایم ایم ایل پیز  بندرگاہی شہروں جیسے کوچین (کیرالہ)، چنئی (تملناڈو)، وشاکھاپٹنم (آندھرپردیش)،  ممبئی (مہاراشٹر)،  کولکتہ (مغربی بنگال) اور کانڈلہ (گجرات)، میں ایم او آر ٹی ایچ کے ذریعے شروع کئے گئے ہیں۔

شمولیت والی پائیدار ترقی ساگر مالا  پرووگرام کا ایک لازمی حصہ ہے،  جس میں اقتصادی ترقی،  کمیونٹیز کی غذائیت اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے ساتھ مل کر ماہی گیری کی بندرگاہوں کے26منصوبوں کے لئے 3700کروڑ روپے مالیت کی مالی فنڈنگ کررہی ہے۔ اہم بندرگاہوں سے متصل ماہی گیری کے پانچ بندرگاہوں یعنی کوچی، چنئی، وشاکھاپٹنم، پارادیپ اور میلٹ بندرگاہ کو جدید ترین اور اپ گریڈیشن کے لئے  منظور کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  وزارت نے  فلوٹنگ جیٹی کی توسیع کے لئےملک بھر میں  50 مقامات کی نشاندہی کی ہے جو  فکسڈ جیٹیوں کے لئے ایک سستی اور ماحولیاتی  طور پر پائیدات متبادل حل ہے۔

اس کے علاوہ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ مل کر ساحلی ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہنرمندی کے فروغ کا پروگرام شروع کیا ہے، جس میں 5 ہزار سے زیادہ امیدواروں کو ٹریننگ دی گئی ہے۔  وزارت نے وشاکھاپٹنم اور ممبئی میں بحریہ اور جہاز سازی کے سلسلے میں ایکسی لینس سینٹر قائم کیا ہے، جس نے 6000 سے زیادہ امیدواروں کو تربیت دی ہے۔

ضمیمہ: ساگر مالا میں  شامل لاجسٹکس پارک پروجیکٹوں کی فہرست:

نمبر شمار

پرجیکٹ کا نام

ریاست

1

جنوبی اتراکھنڈ میں نیو آئی سی ڈی ڈویلپمنٹ -ایم ایم ایل پی پنت نگر

اتراکھنڈ

2

رائے پور میں نیا آئی سی ڈی ڈویلپمنٹ- ایم ایم ایل پی  نیا رائے پور

چھتیس گڑھ

3

جھارسوگڈا میں نیا آئی سی ڈی ڈویلپمنٹ

اڈیشہ

4

ملٹی ماڈل لاجسٹکس ہب فیز 2- وشاکھاپٹنم پورٹ

آندھراپردیش

5

حیدرآبادمیں نیو آئی سی ڈی ڈویلپمنٹ -ایم ایم ایل پی ناگولاپلی

تلنگانہ

6

ناسک ضلع میں نیفاڈ میں ڈرائی پورٹ

مہاراشٹر

8

سانگلہ ضلع میں، رنجنی گاؤں میں ڈرائی پورٹ

مہاراشٹر

9

راجستھان میں نیو آئی سی ڈی ڈویلپمنٹ -ایم ایم ایل پی سوروپ گنج

راجستھان

10

پارادیپ بندرگاہ پر ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک

اڈیشہ

11

شمالی بنگال- دارجیلنگ میں، نیو آئی سی ڈی ڈویلپمنٹ

مغربی بنگال

12

وردھا میں ڈرائی پورٹ

مہاراشٹر

13

جالنا میں ڈرائی پورٹ

مہاراشٹر

 

******

ش ح۔ ن ر 

U NO:7340


(Release ID: 1941704) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Tamil