وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ڈیری کوآپریٹیو کے ذریعہ خواتین کی زیر قیادت پائیدار ترقی –    20 جولائی 2023 کو ڈبلیو 20 جن بھاگیداری تقریب

Posted On: 22 JUL 2023 2:19PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو اور ڈبلیو 20 جن بھاگیداری تقریب کے زیراہتمام20 جولائی 2023 کو گجرات کے آنند میں  "ڈیری کوآپریٹیو کے ذریعہ خواتین کی زیر قیادت پائیدار ترقی" کا انعقاد ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001COXC.jpg

ورچوئل انداز میں خطاب کرتے ہوئے جناب پرشوتم روپالا نے ، ڈیری سیکٹر میں خواتین کے کردار اور اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری میں ان کے تعاون کا ذکرکرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس وقت 18 ڈیری کوآپریٹیو خواتین چلا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZS24.jpg

محکمہ مویشی پروری کی سکریٹری محترمہ  الکا اپادھیائے نے سفید انقلاب میں خواتین کے اہم شراکت پر زور دیا، جس میں ڈیری سیکٹر میں 70 فیصد افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے۔ انہوں نے اے-ایچ اے ایل پی‘(مویشیوں کی افزائش نسل اورصحت کی توسیع کے لیے تسلیم شدہ ایجنٹ)  کی نئی پہل کا بھی ذکر کیا ، جس میں بنیادی خدمات فراہم کرتے ہوئے مقامی ویٹرنری خدمات اور مویشیوں کے مالکان کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کمیونٹی پر مبنی خواتین کارکن شامل ہیں۔ انہوں نے' ایک صحت 'کے تصور کی اہمیت اور بیماریوں  کے روک تھام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KSPV.jpg

حکومت گجرات وزیر مملکت برائے کوآپریٹیو جناب جگدیش وشوکرما نے چراغ روشن کر کے 'جن بھاگیداری - ڈیری کوآپریٹیو کے ذریعہ  خواتین کی  زیر قیادت پائیدار ترقی'کے موضوع پر منعقدہ  تقریب کا افتتاح کیا ۔

جن بھاگیداری تقریب میں اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران، ڈبلیو 20 کی  صدر ، ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے کہا کہ  ڈبلیو 20  کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ڈیری سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں ان کی شراکت کو مضبوط بنانا ہے۔

محترمہ بھارتی گوش نےکووڈ-19 وبائی امراض کے دوران خواتین کے ادا کردہ اہم کردار پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح حکومت ہند کی اسکیموں نے ملک میں خواتین کے لیے ایک سازگار ماحول اور ماحولیاتی نظام تشکیل دیا۔

'جن بھاگیداری - ڈیری کوآپریٹیو کے ذریعہ خواتین  کی زیر قیادت پائیدار قیادت کرتی ہیں' نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی خواتین ڈیری فارمر کو اعزاز سے نوازا۔ ان کسانوں نے ڈبلیو 20 کے پانچ اہم ترجیحی شعبوں میں اپنی شاندار کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں، جن میں خواتین کی انٹرپرینیورشپ، نچلی سطح پر خواتین کی قیادت، صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا، تعلیم اور ہنر کی ترقی، اور موسمیاتی ایکشن شامل تھیں۔

گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب جین مہتا نے امول اور ہندوستان کے ڈیری سیکٹر میں  ہوئی ترقی اور پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

آئی ڈی ایف کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ کیرولین ایمنڈ نے ایک پریزنٹیشن دیا ،جس کا عنوان تھا "عالمی ڈیری سیکٹر میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنا اور اسے مضبوط بنانا"۔انہوں نے اپنے پریزنٹیشن میں پائیدار ترقی کے ہدف 5، زرعی خوراک کے نظام میں خواتین کی حیثیت، اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ڈیری کے کردار پر روشنی ڈالی۔

این ڈی ڈی بی کے چیئرمین ڈاکٹر مینیش شاہ نے کوآپریٹیو میں خواتین کے اہم کردار کے بارے میں بات کی اور ڈیری سیکٹر میں خواتین کو فروغ دینے کے لیے این ڈی ڈی بی کے عزم کا اظہار کیا۔

حکومت گجرات وزیر مملکت برائے کوآپریٹیو جناب جگدیش وشوکرما نے ہندوستان میں ڈیری کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے اور ڈیری سیکٹر میں خواتین کے اہم کردار پر حکومت ہند کے مشن پر زور دیا۔

اپنے اختتامی کلمات میں، ڈبلیو 20 کی چیف کوآرڈینیٹر محترمہ دھریتری پٹنائک نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ڈیری سیکٹر میں خواتین کی قیادت میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وومن 20 (ڈبلیو 20)  جی 20 کا ایک سرکاری انگیزمینٹ گروپ ہے، جو 2015 میں ترکی کی زیر صدارت جی 20 کے تحت بنایا گیا تھا، جس کا مقصد صنفی مساوات پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔ ڈبلیو 20  کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، خواتین کے حقوق کی وکالت کرنا اور معاشرے میں اپنی آواز بلند کرنا ہے۔ اس کی بنیاد اس خیال پر رکھی گئی تھی کہ کسی بھی قابل تعریف تبدیلی کو دیکھنے کے لیے گھریلو اقدامات کو بین الاقوامی حکمت عملی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ صنفی مساوات کی  سمت میں پیش رفت بہت سست اور معمولی تھی۔ مزید برآں، اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جی 20 کے قائدین کے اعلامیے میں ایسے وعدے اور اقدامات شامل ہوں جو صنفی مساوات اور خواتین کی معاشی بااختیار بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔

ایک روزہ پروگرام میں "سیکٹرز میں خواتین لیڈروں کی لچک کا سفر" اور "بین الضابطہ تعاون کے ذریعہ پائیدار ترقی میں خواتین کی شراکت" پر پینل مباحثے بھی شامل تھے ۔اس تقریب میں  محترمہ راہی بائی سوما پوپیری (سیڈ مدر آف انڈیا)، محترمہ ٹیسی تھامس (سابق ڈائریکٹر جنرل، ایروناٹیکل سسٹم اور اگنی IV میزائل کی سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈی آر ڈی او)، محترمہ لجا گوسوامی (شوٹر، بین الاقوامی کھلاڑی، کامن ویلتھ گیم میں شریک ڈاکٹر) جیسی متاثر کن خواتین قائدین شامل تھیں، جنہوں نے اپنے متاثر کن سفر کا اشتراک کیا۔

تقریب کا اختتام ڈاکٹر سندھیا پوریچا کی جانب سے خواتین مندوبین کو ان کی شاندار شراکت کے لیے مبارکباد دینے کے ساتھ ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7337



(Release ID: 1941699) Visitor Counter : 114