جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ’سووَچھتا کرانکلز: ٹرانسفارمیٹیو ٹیلس فرام انڈیا‘ کا اجراء کیا
یہ سرگزشت ریاستوں کے 75 او ڈی ایف پلس بہترین طور طریقوں کا ایک مجموعہ ہے، اس کا مقصد اختراع کو اجاگر کرنا اور جامع تدریس کو فروغ دینا ہے
Posted On:
22 JUL 2023 12:52PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے دیہی واش شراکت دار فورم (آر ڈبلیو پی ایف) کی دو روزہ قومی کانفرنس، جو آج اختتام پذیر ہوئی، کے دوران 75 او ڈی ایف پلس بہترین طور طریقوں کا ایک مجموعہ جاری کیا۔ ’سووَچھتا کرانکلز: ٹرانسفارمیٹیو ٹیلس فرام انڈیا‘ کے عنوان کے تحت جاری کردہ یہ مجموعہ اختراعات، رکاؤٹوں کو عبور کرنے اور بیداری پھیلانے کے لیے کیے گئےاقدامات ، شروع کی گئیں خصوصی مہمات کو اجاگر کرتا ہے اور ساتھ ہی ایس بی ایم۔جی مرحلہ ۔2 کے اہداف کی تکمیل کے مقصد سے مختلف او ڈی ایف پلس سرگرمیوں میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی دیگر کوششوں کو پیش کرتا ہے۔
75 او ڈی ایف پلس بہترین طور طریقوں کے مجموعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے کہا، ’’یہ مجموعہ کھلے میں رفع حاجت سے مبرا ہونے کے مقصد کے حصول کی جانب مصروف عمل ریاستوں اور دیگر وابستگان کے لیے ایک قابل قدر وسیلہ ہے۔ یہ ان بہترین طور طریقوں کو پیش کرتا ہے جنہیں ملک بھر میں نافذ کیا گیا ہے، ساتھ ہی یہ مجموعہ اِن کامیابیوں کو دوہرانے کے لیے ترغیب فراہم کرتا ہے۔‘‘
اس مجموعے کو سووَچھ بھارت مشن گرامین آئی ای سی ٹیم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور اس میں ایس بی ایم جی مرحلہ۔ II کے ہر ایک موضوع کے لیے کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کہانیوں کا مجموعی انتخاب مندرجہ ذیل کلیدی معیار پر مبنی ہے:
اختراعات: یہ سیکشن ان اختراعی طریقوں کو اجاگر کرتا ہے جنہیں کھلے میں رفع حاجت سے مبرا مقصد کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا۔ مثال کے طور پر، ریاست اڈیشا میں کس طرح بلاک کی سطح پر کمیونٹی شراکت داری اور قیادت نے کھوردا ضلع کے بھنگار پور جی پی میں جیتکر سوانلو گاؤں کے او ڈی ایف پلس ماڈل ولیج کے درجے کو یقینی بنایا، یا کس طرح او ڈی ایف پلس اثاثوں کے لائیو ماڈلوں نے (ٹھوس اور رقیق فضلے کی مؤثر انتظام کاری کے لیے)اترپردیش کے شراوستی ضلع کو او ڈی ایف پلس درجہ دلانے میں مدد فراہم کی ۔
رکاؤٹوں کو عبور کرنا: اس سیکشن میں ان چنوتیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کا سامنا کھلے میں رفع حاجت سے مبرا درجے کی حصولیابی کے دوران کیا گیا ہے اور کس طرح ان چنوتیوں پر قابو پایا گیا۔ مثال کے طور پر، ریاست تمل ناڈو نے ’نما اورُو سوپیرو ‘مہم کے جزو کے طور پر ایک اختراعی عوامی صفائی ستھرائی پہل قدمی کے توسط سے شہری مضافاتی پنچایت مدورائی میں ٹھوس فضلہ انتظام کاری سے متعلق غیر معمولی چنوتی کو حل کیا۔
بیداری پھیلانا: یہ سیکشن ان اقدامات کو اجاگر کرتا ہے جو صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے اٹھائے گئے۔ مثال کے طور پر اترپردیش کے ضلع فتح پور کے سرکاری اسکولوں کے بچے ’واش وانی ‘ نامی ایک رسالے کے ذریعہ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق مثبت برتاؤ کو فروغ دینے کے لیے اپنی اختراعی توانائی بروئے کار لا رہے ہیں۔
خصوصی مہمات: اس سیکشن میں ان خصوصی مہمات کے بارے میں بتایا گیا ہے جنہیں او ڈی ایف پلس مقصد کی حصولیابی کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، ریاست گجرات نے سووَچھ ساگر سرکشت ساگر (صاف ستھرا ساحل ، محفوظ سمندر) مہم کے جزو کے طور پر باقاعدگی کے ساتھ اپنے سمندری ساحلوں کی صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کیے اور اس طرح ماحولیات کی حفاظت کی۔
’سووَچھتا کرانکلز: ٹرانسفارمیٹیو ٹیلس فرام انڈیا‘ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7336
(Release ID: 1941693)
Visitor Counter : 116