کانکنی کی وزارت

اپریل 2023 کے دوران معدنیات کی پیداوار میں 5.1 فیصد کا اضافہ


9 اہم معدنیات جو مثبت ترقی  کا اشارہ  دیتی ہیں

Posted On: 21 JUL 2023 4:41PM by PIB Delhi

اپریل، 2023 ماہ کے لئے کان کنی اور معدنی  شعبے کی معدنی پیداوار کا عدد اشاریہ (بنیاد:100=12-2011)   122.5 پر اپریل 2022 کے مہینے کی سطح کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔ ہندوستانی کانکنی  بیورو(آئی بی ایم) کے مستقل اعداد و شمار کے مطابق، اپریل 2022 سے اپریل 2023 کی مدت میں مجموعی نمو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.8 فیصد ہے۔

اپریل 2023 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح تھی : کوئلہ 731 لاکھ ٹن، لگنائٹ 32 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2671 ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم (خام) 24 لاکھ ٹن، خام لوہا  247 لاکھ ٹن، چونا پتھر 386 لاکھ ٹن اور باکسائٹ 1562000، کرومائیٹ 273000،تانبہ کنسینٹریٹ  9000، سیسہ کنسینٹریٹ 29 ہزار   ، خام مینگنیج  265000، زنک کنسنٹریٹ 130000، فاسفورائٹ 162000،  میگنیسائٹ ہر ایک 10000 ٹن  ، سونا 102 کلو گرام اور ڈائمنڈ 2 قیراط

اپریل 2022 کے مقابلے اپریل 2023 کے دوران مثبت نمو دکھانے والی اہم معدنیات میں شامل ہیں: فاسفورائٹ (29.1فیصد)، میگنیسائٹ (27.7فیصد)،  خام لوہا (13.1فیصد)، چونا پتھر (12.7فیصد)،    تانبہ کنسینٹریٹ (12 فیصد)، سیسہ کنسینٹریٹ (10.6 فیصد)، کوئلہ (8.8 فیصد)، خام  مینگنیج (6.9 فیصد) اور زنک کنسینٹریٹ (4.1 فیصد)۔ منفی نمو دکھانے والی دیگر اہم معدنیات میں شامل ہیں: پیٹرولیم (خام) (3.6 - فیصد)، قدرتی گیس (یو) (2.8- فیصد)،  سونا (8.1- فیصد)،  لگنائٹ (21.2- فیصد)، باکسائٹ (24.7 – فیصد) اور کرومائٹ   (40.1 – فیصد)

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 7301 )



(Release ID: 1941533) Visitor Counter : 82


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Punjabi