شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

نارتھ ایسٹرن ریجنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن (نیرامیك) كی جانب سے وارانسی میں تریپورہ کی نمائش کا اہتمام

Posted On: 21 JUL 2023 5:21PM by PIB Delhi

تریپورہ ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں ایک منفرد نیم پہاڑی ریاست ہے جو  قبائلی ثقافتوں، قدرتی وسائل اور مذہبی گروہوں کے متنوع اختلاط کے ساتھ تین اطراف سے بین الاقوامی سرحدوں سے گھری ہوئی ہے۔ تریپورہ کو کاروباری مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے ریاست نے 21 جولائی 2023 کو "وارنسی میں تریپورہ کی نمائش" کے عنوان سے ایک تقریب کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس موقع کا استعمال تریپورہ کے مشہور جی آئی ٹیگ شدہ نامیاتی تریپورہ ملکہ انناس اور دیگر زرعی اور باغوں کی پیداوار کی گونا گونی ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہینڈلوم اور دستکاری کی بھرپور صنعت، سیاحت، ربڑ اور بانس کی پیداوار كو بھی شامل نمائش ركھا گیا۔

تقریب کے ساتھ تریپورہ کے سات محکموں یعنی زراعت اور کسانوں کی بہبود، باغبانی اور مٹی کے تحفظ، قبائلی بہبود کا محکمہ، محکمہِ جنگلات، محکمہِ صنعت، ہینڈلوم اور دستکاری، اور محکمہِ سیاحت نے تعاون کیا۔ اسے شمال مشرقی ریجنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن (نیرامیك) نے انجام دیا جو شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت ایک مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب کرتے میں تقریب کے مہمان خصوصی زراعت اور کسانوں کی بہبود اور بجلی کے ریاستی وزیرجناب رتن لال ناتھ نے مقامی پیداوار، کاریگروں اور زمین کے اس طرح کے فروغ کی خاطر ریاستی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے روایت کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے لیے منفرد پیداوار اور مصنوعات کو جی آءی کے ذریعہ تصدیق کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔ سركاری توجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی ہندوستان اور دنیا کے لیے ضروری ہے کہ وہ پیداوار/مصنوعات کی دستیابی اور اس کے جغرافیہ کے لحاظ سے ریاست کی صلاحیت کو پہچانیں۔ ریاست جدت طرازی، فوڈ پروسیسنگ اور اس سے منسلک صنعتوں کو فروغ دے رہی ہے اور اسے سیاحوں کے لیے موافق اور قابل رسائی بنا رہی ہے۔

اس تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر جناب رویندر جیسوال، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اسٹیمپ اور کورٹ فیس اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ، اتر پردیش حکومت، وارانسی کے میئر جناب اشوک تیواری اور وارانسی کینٹ کے ایم ایل اے جناب سوربھ سریواستو كے علاوہ جناب اپوروا رائے، سکریٹری زراعت، حكومت تریپورہ، جناب یو كے چكما، سكریٹری ٹورزم اور جناب پی ایل اگرول، ایڈیشنل پی سی سی ایف نیش تریپورہ اور اتر پردیش كی حكومتوں كے كءی اعلیٰ افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

ریٹائر کموڈور راجیو اشوک، منیجنگ ڈائریکٹر نیرامیك نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تقریب کے پیچھے كارفرما خیال کا اظہار اور اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ سے باہر اس مقام کو منتخب کرنے کی وجہ شہر کے بھرپور ورثے کی تصویر کشی تھی۔ ایک متحرک ہینڈلوم اور دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے والے کے طور پر اس کی پہچان اور قدرتی طور پر اس خطے میں ایک اہم ثقافتی مرکز اور ابھرتے  ہوئے تجارتی مرکز كو سامنے لانا تھا۔

اس تقریب میں 50 سے زیادہ خریداروں كی شراكت کے ساتھ  خریداراں اور فروخت کنندگان کی میٹنگ كا بھی اہتمام كی گیا تھا۔ زرعی باغبانی کے شعبے، سیاحت، پرفیوم سے لے کر ہینڈلوم اور دستکاری تک کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کی گئی۔ خریداروں کی طرف سے تریپورہ کے ساتھ کاروبار کرنے کی دلچسپی اور ارادہ اس تقریب کا سب سے اہم حصہ تھا جو آنے والے مہینوں میں روابط قائم ہونے کے یقین كا مظہر بھی ہے۔

******

U.No:7309

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1941515) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Assamese