نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے آج راجیہ سبھا میں جناب ملیکا ارجن کھڑگے کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

Posted On: 21 JUL 2023 5:11PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف (راجیہ سبھا) جناب ملیکا ارجن کھڑگے جی اور معزز رکن (راجیہ سبھا) جناب جوگنی پلی سنتوش کمار جی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

بعد میں ایک ٹوئیٹ میں، نائب صدر کے دفتر نے کہا:

’’عزت مآب چیئرمین، راجیہ سبھا، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف (راجیہ سبھا)، جناب ملیکا ارجن کھڑگے جی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں، عزت مآب چیئرمین نے جناب جوگینی پلی سنتوش کمار، ممبر راجیہ سبھا کو بھی ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ ایوان کی جانب سے، راجیہ سبھا کے چیئرمین نے دونوں اراکین کی لمبی اور صحت مند زندگی کی تمنا ظاہر کی۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک  ۔ م ر

Urdu No. 7303



(Release ID: 1941483) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada