امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں80.10  کروڑ مستفیدین ،مناسب قیمت کی  5.45 لاکھ دکانوں   کےذریعے عوامی تقسیم کے نظام کے فوائد حاصل کر رہے ہیں

Posted On: 21 JUL 2023 3:33PM by PIB Delhi

30 جون 2023 تک، تقریباً 80.10 کروڑ این ایف ایس اے مستفیدین [انتودیا انا یوجنا (اے اے وائی)- 8.95   کروڑ اور ترجیحی کنبوں  (پی ایچ ایچ ) – 71.15 کروڑ]بھارت میں کُل  5.45 لاکھ مناسب قیمت کی دکانوں (ایف پی ایس ) کے ذریعے ملک میں عوامی نظام تقسیم کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

مطلوبہ عوامی نظام تقسیم (ٹی پی ڈی ایس ) کنٹرول آرڈر 2015 کے مطابق، راشن کارڈز/مستحقین کی فہرست کا جائزہ، نا اہل/ڈپلیکیٹ راشن کارڈوں کی شناخت اور اہل استفادہ کنندگان/خاندانوں کو شامل کرنا متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہر ایک شناخت شدہ معاملے  کی مناسب تصدیق (بشمول فیلڈ تصدیق) کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کے راشن کارڈ کو حذف/معطل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے خوراک کے تحفظ کے قومی قانون   (این ایف ایس اے ) کی دائرے   کے تحت منسوخ شدہ راشن کارڈوں کی جگہ اہل کنبوں / مستفیدین کو باقاعدگی سے نئے راشن کارڈ جاری کرتے ہیں۔ اس کے مطابق، متعلقہ ریاستیں /مرکز کے زیر انتظام علاقے  اہل مستفیدین کی شناخت کرتے ہیں اور خوراک کے تحفظ کے قومی قانون  (این ایف ایس اے ) کی حد کے اندر فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں کسی بھی تبدیلی کے لیے مرکزی حکومت کو مطلع کرتے ہیں۔

عوامی نظام تقسیم  (پی ڈی ایس ) کے اندر بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال فی الحال مرکزی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔

یہ معلومات صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

ش ح۔ا م ۔

U.NO. 7288


(Release ID: 1941429) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu