امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے غیر باسمتی سفید چاول کی برآمدی پالیسی میں ترمیم کی تاکہ مناسب قیمتوں پر وافر گھریلو دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے
مرکز نے غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد کی
آئندہ تہوار وں کے موقعے کم قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے آگے آئیں
Posted On:
20 JUL 2023 6:26PM by PIB Delhi
بھارتی منڈی میں غیر باسمتی سفید چاول کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے اور گھریلو مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے، حکومت ہند نے 20 فیصد کی برآمداتی ڈیوٹی سے ہٹا کر اسے ممنوعہ زمرے میں کر دیا ہے، پالیسی کا اطلاق فوری طور سے ہوا۔
چاول کی مقامی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ خوردہ قیمتوں میں ایک سال کے دوران 11.5فیصد اور پچھلے مہینے میں 3فیصد اضافہ ہوا ہے۔
غیر باسمتی سفید چاول پر 20فیصد کی ایکسپورٹ ڈیوٹی 08.09.2022 کو لگائی گئی تھی تاکہ قیمت کو کم کیا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ مقامی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، اس قسم کی برآمد 20فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد بھی 33.66 ایل ایم ٹی(ستمبر-مارچ 22-2021) سے بڑھ کر 42.12 ایل ایم ٹی (ستمبر-مارچ 23-2022) ہو گئی۔ موجودہ مالی سال 24-2023 (اپریل-جون) میں چاول کی اس قسم کا تقریباً 15.54 بھارتی منڈی میں غیر باسمتی سفید چاول کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے اور گھریلو مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے کے لیے، حکومت ہند نے مذکورہ بالا اقسام کی برآمداتی ڈیوٹی سے ہٹا کر اسے ممنوعہ زمرے میں کر دیا ہے، پالیسی کا اطلاق فوری طور سے ہوا۔
چاول کی مقامی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ خوردہ قیمتوں میں ایک سال کے دوران 11.5فیصد اور پچھلے مہینے میں 3فیصد اضافہ ہوا ہے۔
غیر باسمتی سفید چاول پر 20فیصد کی ایکسپورٹ ڈیوٹی 08.09.2022 کو لگائی گئی تھی تاکہ قیمت کو کم کیا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ مقامی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، اس قسم کی برآمد 20فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد بھی 33.66 ایل ایم ٹی(ستمبر-مارچ 22-2021) سے بڑھ کر 42.12 ایل ایم ٹی (ستمبر-مارچ23-2022) ہو گئی۔ موجودہ مالی سال 24-2023 (اپریل-جون) میں چاول کی اس قسم کا تقریباً 15.54 ایل ایم ٹی برآمد کی گئیں جبکہ یہ برآمدات مالی سال 23-2022 (اپریل-جون) کے دوران صرف 11.55 ایل ایم ٹی تھیں، یعنی 35فیصد ک اضافہ برآمدات میں اس تیزی سے اضافے کی وجہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے، ایل نینو کے حالات اور چاول پیدا کرنے والے دیگر ممالک میں شدید موسمی حالات وغیرہ کی وجہ سے بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
غیر باسمتی سفید چاول ملک سے برآمد ہونے والے کل چاولوں کا تقریباً 25 فیصد ہے۔ غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی ملک میں صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گی۔
تاہم، نان باسمتی چاول (برابر ابلے ہوئے چاول) اور باسمتی چاول کی برآمدی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، جو کہ چاول کی برآمدات کا بڑا حصہ ہے۔ اس سے یقین دہانی ہوگی کہ کسانوں کو بین الاقوامی منڈی میں مناسب قیمتوں کا فائدہ ملتا رہے گا۔ جبکہ مالی سال 23-2022 (اپریل-جون) کے دوران صرف 11.55 ایل ایم ٹی تھا، یعنی 35فیصد کا اضافہ ہوا۔ برآمدات میں اس تیزی سے اضافے کی وجہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے، ایل نینو کے حالات اور چاول پیدا کرنے والے دیگر ممالک میں شدید موسمی حالات وغیرہ کی وجہ سے بین الاقوامی قیمتوں کی اونچی ہے۔
غیر باسمتی سفید چاول ملک سے برآمد ہونے والے کل چاولوں کا تقریباً 25 فیصد ہوتا ہے۔ غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی ملک میں صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گی۔
تاہم، غیر باسمتی چاول (برابر ابلے ہوئے چاول) اور باسمتی چاول کی برآمدی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جو چاول کی برآمدات کا بڑا حصہ ہے۔ یہ یقینی بدہانی ہوگی کہ کسانوں کو بین الاقوامی منڈی میں مناسب قیمتوں کا فائدہ حٓصل ہوتا رہے ۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
20.07.2023
U–7258
(Release ID: 1941220)
Visitor Counter : 307