شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطہ (این ای آر) میں روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات
ایم ڈی او این ای آر کے ذریعے نافذ کی گئی پی ایم-ڈیوائن اسکیم نے نوجوانوں اور خواتین کے لیے معاشی سرگرمیوں کو فعال کیا
Posted On:
20 JUL 2023 3:15PM by PIB Delhi
حکومت نے شمال مشرقی خطہ (این ای آر) سمیت روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں کریڈٹ کی سہولت، ہنر مندی اور کاروباری مواقع کو بڑھانے کے لیے بھرتی کے لیے ’ادیم‘، ’ای-شرم‘ پورٹلز، نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) اور آتم نربھر اسکلڈ ایمپلائی-ایمپلائر میپنگ (اے ایس ای ای ایم) کے پورٹلز کو آپس میں جوڑنا شامل ہے۔ درج فہرست ذاتوں (یس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے 25 این سی ایس مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 06 شمال مشرقی خطہ میں ہیں، اس کے علاوہ معذوروں کے لیے 02 مراکز ہیں۔ این سی ایس نے مائیکروسافٹ کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے اور ’ڈجی سکشم‘ کا آغاز کیا ہے، جو ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے ملازمت کے لیے ایک مشترکہ ڈیجیٹل مہارت کا پہل ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت (ایم ایل اور ای) نے روزگار پیدا کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے ’’آتم نر بھر بھارت روزگار یوجنا‘‘ (اے آر بی وائی) بھی شروع کی ہے۔
ہنر کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) مختلف قلیل مدتی ہنر مندی کے پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا این ای آر نے سال 22-2021 اور 23-2022 کے دوران 74702 افراد کو ہنر مند بنایا ہے۔ جن شکشن سنستھان اسکیم، جو ناخواندہ، نو خواندہ اور ابتدائی تعلیم کے حامل افراد کے لیے بنائی گئی ہے، نے 22-2021 اور 23-2022 میں 45861 افراد کو ہنر مند بنایا ہے۔ نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم، جو اپرنٹس شپ ٹریننگ کو فروغ دیتی ہے، نے شمال مشرقی خطہ میں 22-2021 اور 23-2022 میں 25228 اپرنٹس کو تربیت دی ہے۔ ایم ایس ڈی ای صنعتی تربیتی اداروں کے ذریعے کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت طویل مدتی ہنر مندی بھی فراہم کرتا ہے تاکہ صنعت کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کی جا سکے اور ساتھ ہی نوجوانوں کو خود روزگار بھی فراہم کیا جا سکے۔ سال 22-2021 اور 23-2022 کے دوران سی ٹی ایس کے تحت شمال مشرقی خطہ میں تقریباً 15405 امیدواروں کا اندراج کیا گیا ہے اور انہیں مہارتیں فراہم کی گئی ہیں۔
حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) بہت ہی چھوٹے/چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو ترتیب دینے یا بڑھانے کے قابل بنانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے قرض فراہم کرتی ہے۔ 24.02.2023 تک، شمال مشرقی خطہ میں (تقریباً) 69446 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
دیہی ترقی کی وزارت شمال مشرقی خطہ سمیت روزگار پیدا کرنے اور روزی روٹی کو سہارا دینے کے لیے اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ شمال مشرقی خطہ میں، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت، 22-2021 کے دوران 71 لاکھ سے زیادہ اور 23-2022 میں 63 لاکھ سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ دین دیال انتیودیہ یوجنا - قومی دیہی معاش مشن کے تحت، شمال مشرقی خطہ میں 22-2021 کے دوران 350992 اور 23-2022 کے دوران 445718 گھرانوں کو متحرک کیا گیا۔ دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا کے تحت، شمال مشرقی خطہ میں 22-2021 میں کل امیدوار 43569 اور 23-2022 میں 53505 امیدوار تھے۔ قومی سماجی امدادی پروگرام کے تحت، شمال مشرقی خطہ میں 22-2021 کے دوران کل مستفید ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ اور 23-2022 کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ ہے۔ وزیراعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت 22-2021 کے دوران شمال مشرقی خطہ میں 70584 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسکیم کے تحت، شمال مشرقی خطہ میں مالی سال 23-2022 میں فروری 2023 تک 12893 امیدواروں کو رکھا گیا تھا۔
مکانوں اور شہری امور کی وزارت پائیدار بنیادوں پر شہری غریب گھرانوں کی غربت اور کمزوری کو کم کرنے کے لیے دین دیال انتیودیہ یوجنا – قومی شہری ذریعہ معاش مشن کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 23519 ہنر مند امیدواروں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اور فروری 2023 تک شمال مشرقی خطہ میں انفرادی/گروپ مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے لیے تقریباً 8653 مستفیدین کی مدد کی گئی ہے۔
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کی طرف سے نافذ شمال مشرقی خطہ کے لیے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل (پی ایم- ڈیوائن) اسکیم نے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ذریعہ معاش کی سرگرمیوں کو قابل بنایا ہے۔
یہ اطلاع شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7220
(Release ID: 1941160)