ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ڈی نے ہیٹ انڈیکس شروع کیا ہے


ہیٹ انڈیکس انسانی پریشانی کو کم کرنے کے  مقصد سے لوگوں کی اضافی دیکھ بھال کے لیے رہنمائی کرتا ہے

Posted On: 20 JUL 2023 4:10PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج بتایا کہ بھارت  کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے حال ہی میں تجرباتی بنیادوں پر ہیٹ انڈیکس شروع کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تجرباتی ہیٹ انڈیکس آئی ایم ڈی نے بھارت  کے اندر ان خطوں کے لیے عمومی رہنمائی فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا ہے جہاں ظاہری درجہ حرارت اصل درجہ حرارت جیسا محسوس ہوتا ہے (درجہ حرارت کے ساتھ نمی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے)  اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اس وقت، ہیٹ انڈیکس، اس کی مساوات  کا استعمال کرتے ہوئے اخذ کیا جاتا ہے جیسا کہ موسم سے متعلق قومی سروس، نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) ،امریکہ استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ انڈیکس زیادہ درجہ حرارت پر نمی کے اثرات سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے اور اس طرح انسانوں کے لیے درجہ حرارت جیسا احساس فراہم کرتا ہے جسے انسانی تکلیف کے اشارے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ لوگوں کی تکلیف کم کرنے کے مقصد سے اضافی دیکھ بھال کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

جناب  رجیجو نے کہا کہ تجرباتی ہیٹ انڈیکس کے لیے استعمال کیے جانے والے کلر کوڈ درج ذیل ہیں:

سبز: تجرباتی ہیٹ انڈیکس 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم

پیلا: - تجرباتی حرارت کا اشاریہ 45-36  ڈگری سینٹی گریڈ میں

نارنجی: - تجرباتی حرارت کا اشاریہ 55-46  ڈگری سینٹی گریڈ میں

سرخ: - تجرباتی ہیٹ انڈیکس 55 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ

جناب رجیجو نے کہا کہ ہیٹ انڈیکس کو صرف تجرباتی بنیادوں پر آندھر پردیش سمیت پورے ملک میں لاگو کیا جاتا ہے۔ تاہم، یہ بات خاص طور پر کہی گی ہے کہ ہیٹ ایکشن پلان کے تحت بھونیشور اور احمد آباد کے لیے ہیٹ انڈیکس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی آئی پی ایچ) جیسی مقامی ایجنسیوں کے تعاون سے پروجیکٹ موڈ کے تحت کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

20.07.2023

U7225


(Release ID: 1941103) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Malayalam