شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی ریاستوں میں، ریل، ہوائی اور سڑک کے نیٹ ورک سے متعلق سرکاری اسکیمیں اور منصوبے

Posted On: 20 JUL 2023 3:13PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ریاستوں میں ریل، ہوائی اور سڑکوں کے نیٹ ورکس بنانے کے لیے حکومت جن منصوبوں کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ان سے متعلق نوڈل وزارتوں کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات درج ذیل ہیں:

  • سڑک سے رابطہ: ایم او آر ٹی ایچ کی مختلف اسکیموں کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں 261 سڑک کے منصوبے جن کی مجموعی طور پر منظور شدہ لاگت 102594 کروڑ روپے ہے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) اور پبلک ورکس ڈپارٹمنٹس (پی ڈبلیو کی) کے ذریعے زیر عمل ہیں۔
  • اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت، شمال مشرقی خصوصی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) اور شمال مشرقی روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) کے تحت 3372.58 کروڑ روپے کے 77 سڑکوں کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
  • ریل سے رابطہ: شمال مشرقی ریاستوں میں مکمل طور پر / جزوی طور  پر شروع کیے گئے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے 19 منصوبے، جس کی کل لمبائی 1909 کلومیٹر اور لاگت 81941 کروڑ  روپے ہے، منصوبہ بندی/ منظوری/ عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان میں سے 482 کلومیٹر کی لمبائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مارچ 2023 تک 37,713 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
  • ہوائی رابطہ: شہری ہوا بازی کی وزارت نے 21.10.2016 کو علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس) – اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک) کا آغاز کیا ہے تاکہ ملک بھر میں غیر خدماتی اور کم سروس والے علاقائی رابطہ کو بڑھایا جا سکے اور ہوائی سفر کو عوام کے لیے سستا بنایا جا سکے۔ شمال مشرقی خطے میں اڑان کے تحت روپسی، تیزو، تیز پور، پاسی گھاٹ، جورہاٹ، لیلاباری، شیلانگ، پاکیونگ، ایٹا نگر اور دیما پور کے ہوائی اڈوں پر 64 روٹس شامل ہیں۔ شمال مشرقی علاقے میں 2014 میں نو آپریشنل ہوائی اڈے تھے۔ اس وقت شمال مشرقی خطے میں 16 آپریشنل ہوائی اڈے ہیں۔ مزید برآں، زیرو میں ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کی ریاستوں میں 1543.70 کروڑ روپے کے 13 بڑے انجینئرنگ انفراسٹرکچر کے کام جاری ہیں۔

مزید برآں، شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے تحت این ای سی کی اسکیموں کے تحت 4345.16 کروڑ روپے کے 51 پروجیکٹوں کو شمال مشرقی ریاستوں میں ریل، ہوائی اور سڑک کے نیٹ ورک کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

اخراجات کے محکمے، وزارت خزانہ نے 23-2022 اور 24-2023 کے لیے ریاستوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کو فنڈز جاری کیے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

سال 23-2022 اور 24-2023 کے لیے کیپٹل سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کو خصوصی امداد کی اسکیم کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کو جاری کی جانے والی رقم

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاستیں

2022-23

2023-24

حصہ-1 کے تحت مختص کی جانے والی رقم

منظور کی گئی رقم

جاری کی گئی رقم

1

اروناچل پردیش

1564.1047

1757

1254.8595

 

2

آسام

4300.1400

3128

3128.0000

1514.8276

3

منی پور

467.2205

716

 

 

4

میگھالیہ

1049.0200

767

511.7500

 

5

میزورم

297.5000

500

399.2400

 

6

ناگالینڈ

504.1600

569

569.0000

 

7

سکم

551.3600

388

387.6200

258.426254

8

تریپورہ

349.7900

708

 

 

میزان:

9083.2952

8533

6250.4695

1773.253854

 

   نئے منصوبوں کو شروع کرنے سے پہلے ضروری ماحولیات پر اثرات کا جائزہ (ای آئی اے) لیا جاتا ہے۔ ماحولیات کی مطلوبہ منظوری وزارت/محکموں/ریاستی حکومت کی متعلقہ ایجنسیوں سے بھی حاصل کی جاتی ہے۔

یہ اطلاع شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7219


(Release ID: 1941102)
Read this release in: English , Manipuri , Tamil , Telugu