کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے جی ای ایم پورٹل کے ذریعے خریداری کے لیے "بہترین مصروفیت" کا ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 20 JUL 2023 5:20PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے ای پروکیورمنٹ ایکو سسٹم میں کامیابی کے ساتھ نئے معیارات قائم کیے ہیں، شراکت داروں کے لیے برابری کا میدان بنایا ہے اور منصفانہ مسابقت کو فروغ دیا ہے۔ وزارت نے جی ای ایم پلیٹ فارم پر لگاتار دو مالی سالوں سے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مالی سال 2023-24 کے دوران، کول پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یوز) نے 21,500 کروڑ روپے کی بولیاں شائع کرکے جی ای ایم  پر غیر متزلزل اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ پرجوش شرکت ڈیجیٹل فرسٹ اپروچ کو فروغ دینے کے لیے کوئلہ  کی وزارت کے عزم اور تمام شراکت داروں کے فائدے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں اس کے فعال کردار کو ظاہر کرتی ہے۔ کوئلہ کی وزارت کو حال ہی میں وزارت تجارت کے ذریعے جی ای ایم کے ذریعے ای پروکیورمنٹ پر اس کی کامیابیوں کے لیے نوازا گیا تھا۔ کوئلہ کی وزارت کو "بہترین مصروفیت" کے زمرے میں، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل ) کو "رائزنگ اسٹار" اور این ایل سی انڈیا لیمیٹڈ کو "رقوم کی بروقت ادائگی " کے زمرے میں نوازا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ، 10 سے 16 جولائی 2023 کی مدت کے دوران جی ای ایم پورٹل پر 5,372.60 کروڑ روپے کے اعلیٰ مالیت کے ٹینڈر شائع کیے گئے ہیں۔ 17 جولائی 2023 تک، اس مالی سال میں جی ای ایم کے ذریعے حقیقی خریداری کی سہولت 3,909 کروڑ روپے کی متاثر کن ہے۔ اس لیے وزارت نے گزشتہ سال کے چار ہزار کروڑ  روپے کے ہدف کو  موجودہ مالی سال میں 100 دنوں کے اندر اندر حاصل کرکے  دیگر وزارتوں اور پی ایس یوز  کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

******

ش ح۔ا م ۔

U.NO.7233



(Release ID: 1941100) Visitor Counter : 76


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Gujarati