شہری ہوابازی کی وزارت

بین الاقوامی مسافروں کی آمد میں اضافہ


2023 کی پہلی سہ ماہی میں 2022 کے اسی عرصے کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 88 فیصد کا اضافہ

Posted On: 20 JUL 2023 2:39PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ دستیاب عارضی اعداد و شمار کے مطابق 2023 کی پہلی سہ ماہی میں طے شدہ بین الاقوامی آپریشنز کے لیے طے شدہ ہندوستانی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے ذریعے سفر کرائے گئے مسافروں کی تعداد میں 2022 کی پہلی سہ ماہی کے مسافروں کے اعداد و شمار کے مقابلے میں تقریباً 88 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کووڈ-19 کی وجہ سے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ تاہم، صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے جیسا کہ 27 مارچ 2022 سے طے شدہ بین الاقوامی کمرشیئل مسافروں کے آپریشنز کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہوائی مسافروں کی دوبارہ واپسی کی وجہ سے دیکھا گیا ہے۔

دستیاب عارضی اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے لیے طے شدہ گھریلو ایئر لائنز کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

ملکی اور بین الاقوامی مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور ملک میں ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے دوسری باتوں کے ساتھ درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1.  گھریلو شعبے میں علاقائی کنیکٹویٹی کو بڑھانے کے لیے شہری امور کی وزارت اڑان اسکیم چلاتی ہے۔
  2. بین الاقوامی سیکٹر میں ہندوستان کے 18 سیاحتی مقامات سارک (افغانستان اور پاکستان کے علاوہ) اور آسیان ممالک کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں جہاں سے ہندوستان کے نامزد کردہ کیریئرز کے ساتھ ساتھ سارک اور آسیان ممالک کے نامزد کردہ کیریئرز لامحدود آپریشن کر سکتے ہیں۔ مزید برآں قومی شہری ہوابازی پالیسی، 2016 کے مطابق حکومت نے باہمی بنیادوں پر سارک ممالک اور دہلی سے 5000 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ممالک کو کھلے آسمان کے انتظامات کی پیشکش کی ہے۔ آج تک ہندوستان کے پاس 23 ممالک کے ساتھ کھلے آسمان کے انتظامات ہیں جس نے ہندوستان اور ان ممالک کے درمیان لامحدود آپریشنز کی سہولت فراہم کی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

(U: 7223)



(Release ID: 1941030) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu