اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے شعبے اور ڈی کاربنائزیشن کے مسائل میں تعاون کے لیے ہند-جاپان دو طرفہ ملاقات
دونوں فریقین نے اپنے متعلقہ خالص صفر اہداف کے حصول میں تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا
Posted On:
20 JUL 2023 2:41PM by PIB Delhi
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور جاپان کے وزیر اقتصادیات، تجارت اور صنعت جناب نشیمورا یاسوتوشی نے آج نئی دہلی میں دو طرفہ میٹنگ کی تاکہ اسٹیل کے شعبے میں تعاون اور ڈی کاربنائزیشن کے مسائل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
دونوں فریقین نے اسٹیل کے شعبہ میں اقتصادی ترقی اور کم کاربن کی منتقلی دونوں کو آگے بڑھانے کے بنیادی اصول کے ساتھ ہر ملک کی صنعت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی اپروچ کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ نظریہ بھی شیئر کیا کہ ہندوستان اور جاپان دنیا کے دوسرے اور تیسرے سب سے بڑے اسٹیل پروڈیوسر اور عالمی اسٹیل انڈسٹری میں شریک فائدہ مند شراکت دار ہیں۔
جاپانی اسٹیل پروڈیوسروں کے ذریعہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کی حالیہ توسیع کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا جو عالمی اسٹیل صنعت کی مناسب ترقی کا باعث بنے گا۔
دونوں فریقین نے اسٹیل ڈی کاربنائزیشن کے راستوں کی متفاوتیت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے متعلقہ خالص صفر اہداف کے حصول کے لیے تعاون کی اہمیت کی بھی توثیق کی۔ اس طرح کے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے، مشترکہ طور پر اسٹیل ڈائیلاگ اور دیگر تعاون کے پروگراموں کے ذریعے مزید بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ دی جائے گی اور نومبر 2023 میں سرکاری اور نجی شعبوں کی شرکت کے ساتھ اسٹیل کی پیداوار کو ڈیکاربنائز کیا جائے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7218
(Release ID: 1941025)
Visitor Counter : 101