مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

یونیورسل پوسٹل یونین (یوپی یو) کے علاقائی دفترکاآج نئی دہلی میں افتتاح کیاگیا


بھارت، خطے میں یوپی یوکی تکنیکی امدادی سرگرمیاں انجام دےگا

Posted On: 19 JUL 2023 9:25PM by PIB Delhi

مواصلات کے وزیرمملکت جناب دیوسنہہ چوہان اوریونیورسل پوسٹل یونین کے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی    -یوپی یو )جناب مساہیکومیٹوکی نے آج یہاں یوپی یو کے علاقائی دفترکاافتتاح کیا ۔ یہ علاقائی دفتربھارت کے محکمہ ڈاک کے ذریعہ ایک میزبان ملک کے سمجھوتے کے تحت جنوبی ایشیائی خطے میں یوپی یو کی تکنیکی امدادی سرگرمیاں انجام دے گا۔

بھارت میں یوپی یو کاعلاقائی دفتر،خیالات ونظریات ،تجربات اور مہارت کے تبادلے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طورپرخدمات انجام دیگا۔ جس سے  ڈاک کے شعبے کی جدیدکاری اورکایاپلٹ کے عمل کو رفتارملے گی ۔یہ علاقائی دفتر ایشیا بحرالکاہل خطے میں یوپی یو کے رکن ممالک کے مابین اشتراک کو فروغ دینے کے لئے ایک مرکز کے طورپر کام کرے گا، اورڈاک سے متعلق خدمات کو بہتربنانے اوران میں اضافہ کرنے کی غرض سے جدت طرازی   کی حوصلہ افزائی کرے گا اور معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا۔

بھارت نے ایشیابحرالکاہل پوسٹل یونین کے ذریعہ یوپی یو کی ترقی اورتکنیکی امداد سے متعلق سرگرمیوں کے لئے آئندہ 4سال کی مدت کے دوران دولاکھ  امریکی ڈالرکے  بقدرعطیہ کرنے  کا بھی اعلان کیاہے ۔ اس مالی امداد کا مقصد خطے میں ڈاک کے شعبے کومستحکم بنانے کی غرض سے صلاحیت سازی ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیروترقی اور دیگر لازمی سرگرمیوں کی معاونت کرنا ہے ۔

بھارت میں یوپی یو کے علاقائی دفترکا قیام ، جنوب –جنوب تعاون کے لئے بھارت کی عہدبستگی  اورڈاک کے شعبے کی عالمی ترقی میں اپناسرگرم رول اداکرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

اس علاقائی دفترکے قیام کی بدولت  مشترکہ پہل قدمیوں اورصلاحیت سازی سے متعلق پروگراموں کے لئے مواقع بھی پیداہوں گے ، جن سے ڈاک سے متعلق خدمات کے معیار اور سرحد کے آرپار  ای –کامرس کے معیارمیں بہتری آئے گی اور اقتصادی ترقی اورسماجی خیروعافیت میں اضافہ ہوگا۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U -71967



(Release ID: 1940918) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Telugu