وزارت دفاع

جناب راکیش پال کو انڈین کوسٹ گارڈ کے 25ویں ڈائریکٹر جنرل کے طورپر مقرر کیا گیا

Posted On: 19 JUL 2023 7:55PM by PIB Delhi

جناب راکیش پال کو انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی)کے 25ویں ڈائریکٹر جنرل کی شکل میں تقرری ملی ہے۔ وہ انڈین نیول اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں اور جنوری 1989 میں وہ انڈین کوسٹ گارڈ میں شامل ہوئے۔انہوں نے کوچی کے انڈین نیول اسکول دروناچاریہ سے گنری  اور ہتھیار سسٹم میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کی ہے اور یونائٹیڈ کنگڈم سے الیکٹرو-آپٹکس فائر کنٹرول سالیوشن کورس کیا ہے۔ انہیں آئی سی جی کے پہلے گنر ہونے کا اعزاز  حاصل ہے۔

34برسوں سے زیادہ کے اپنے شاندار کیریئر میں فلیگ آفیسر نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ ان میں سے اہم ہیں :کمانڈر کوسٹ گارڈ خطہ (شمال مغربی)، گاندھی نگر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پالیسی اور منصوبہ)اورکوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد باوقار اسٹاف عہدے سنبھالے ہیں، جیسے کوسٹ ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں  ڈائریکٹر(انفرا اور ورک)اور کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں پرنسپل ڈائریکٹر(انتظامیہ)۔ ان کے پاس وسیع بحری تجربہ ہےاور انہوں نے آئی سی جی جہازوں کے تمام زمروں کی کمان سنبھالی ہے۔جیسے آئی سی جی ایس سامرتھ، آئی سی جی ایس وجت، آئی سی جی ایس سوچیتا کرپلانی، آئی سی جی ایس اہلیہ بائی اور آئی سی جی ایس سی-03۔ آفیسر نے گجرات میں فرنٹ لائن علاقے کے دو ساحلی محافظ اڈوں –اوکھا اور واڈی نارکی بھی کمان سنبھالی ہے۔

جناب راکیش پال کو فروری 2023 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی کی گئی تھی۔ انہیں کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں تعینات کیا گیا تھا۔انہیں فروری 2023 میں کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری دی گئی تھی۔اس مدت کے دوران کئی اہم آپریشن اور مشق مکمل کئے گئے ہیں۔ جن میں کروڑ روپے کی منشیات ؍نشیلی ادویات اور سونے کی ضبطی خطرناک گردابی طوفانوں کے دوران ملاحوں کا بچاؤ ہے۔ غیر ملکی ساحلی محافظوں کے ساتھ مشترکہ مشق  غیر قانونی شکار مخالف مہم ، گرداب ؍قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد اور ساحلی تحفظاتی مشق شامل ہیں۔

جناب راکیش پال کو ان کی شاندار خدمات کے لئے 2013 میں تٹ رکشک میڈل اور 2018 میں صدر جمہوریہ تٹ رکشک میڈل سے نوازا  گیا تھا۔

 

04.jpg

 

********************

 

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(19.07.2023)

(U: 7193)



(Release ID: 1940847) Visitor Counter : 104