اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل سلیگ روڈ ٹیکنالوجی سے وزیر اعظم کے ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’مشن کی تكمیل ہو رہی ہے: فگن سنگھ کلستے


گجرات كے سورت میں اسٹیل سلیگ روڈ انٹرپریشن ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلی سڑک بنائی گئی؛ اس کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی قدرتی گٹی استعمال نہیں کی گئی

اسٹیل کی وزارت اس ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ساتھ کام کر رہی ہے: مرکزی وزیر

Posted On: 19 JUL 2023 6:34PM by PIB Delhi

اسٹیل کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلاستے نے کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ )سی ایس آئی آر) سنٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)سی آر آر آئی( کے ‘ون ویک ون لیب پروگرام کے تحت منعقدہ صنعتی نشست میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کی اسٹیل سلیگ روڈ ٹیکنالوجی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’مشن کو عمل میں لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0018OQJ.jpg

مرکزی وزیر نے بتایا کہ ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اسٹیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور ملک میں تقریباً 19 ملین ٹن سٹیل سلیگ ٹھوس فضلہ کے طور پر پیدا ہوتا ہے جو سال 2030 تک بڑھ کر 60 ملین ٹن ہو جائے گا۔(ایک ٹن اسٹیل کی پیداوار میں تقریباً 200 کلو گرام سٹیل سلیگ پیدا ہوتا ہے۔)

 

اسٹیل سلیگ کو ٹھکانے لگانے کے موثر طریقوں کی عدم دستیابی کی وجہ سےاسٹیل پلانٹس کے ارد گرد سٹیل سلیگ کے بڑے بڑے ڈھیر لگ گئے ہیں جو پانی، ہوا اور زمینی آلودگی کا ایک بڑا ذریعہ بن چکے ہیں۔ گجرات كے سورت میں اسٹیل سلیگ روڈ انٹرپریشن ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی گئی پہلی سڑک قومی اور قومی سطح پر اپنی تکنیکی مہارت کے لیے مشہور ہو گئی ہے۔ آرسیلر متل نیپون اسٹیل کے ہازیرا پلانٹ میں سی آر آر آءی کی تکنیکی رہنمائی کے تحت اس کی تعمیر میں مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ ٹن اسٹیل سلیگ استعمال کءے گءے ہیں۔ اس سڑک کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی قدرتی گٹی استعمال نہیں کی گئی ہے۔

 

بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے اروناچل پردیش میں سی آر آر آئی اور ٹاٹا اسٹیل کے ساتھ مل کر ہند-چین سرحد پر ایک اسٹیل سلیگ روڈ بھی تعمیر کی ہے جوروایتی سڑک سے کہیں زیادہ لمبی زندگی كی حامل ہے۔ اسی طرح نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی( نے بھی سی آر آر آئی کی تکنیکی رہنمائی کے تحت جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے تعاون سے نیشنل ہائی وے-66 (ممبئی-گوا( پر سڑک کی تعمیر میں اس ٹیکنالوجی کا کامیابی سے استعمال کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/002WTOZ.jpg

وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پورے ملک میں اسٹیل سلیگ روڈ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اسٹیل کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور سڑك ٹرانسپورٹ اور شاہ راہوں کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

 

انہوں نے سی آر آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منورنجن پریڈا اور اسٹیل سلیگ روڈ پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر ستیش پانڈے پرنسپل سائنسدان کو اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پو مبارکباد دی اور اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پورے ہندوستان میں سڑک کی تعمیر کے لیے ادارے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

 

اسٹیل سلیگ روڈ ٹیکنالوجی

اس ٹیکنالوجی کو سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اسٹیل كی وزارت اور ملک کی چار بڑی اسٹیل مینوفیکچرنگ کمپنیوں جیسے آرسیلر متل نپون اسٹیل، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ٹاٹا اسٹیل اور راشٹریہ اسپات نگم کے تعاون سے ایک تحقیقی پروجیکٹ کے تحت تیار کیا ہے۔یہ ٹیکنالوجی اسٹیل پلانٹس کے ویسٹ سٹیل سلیگ کے بڑے پیمانے پر استعمال میں سہولت فراہم کرتی ہے اور ملک میں پیدا ہونے والے تقریباً 19 ملین ٹن اسٹیل سلیگ کو موثر طریقے سے ٹھکانے لگانے میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ اس تکنیک کو ملک کی چار بڑی ریاستوں بشمول گجرات، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور اروناچل پردیش میں سڑکوں کی تعمیر میں کامیابی سے آزمایا گیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 7191


(Release ID: 1940838) Visitor Counter : 139