سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایسوسی ایٹ ڈپٹی منسٹر آف ایمپلائمنٹ اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ، گورنمنٹ آف کینیڈا کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے دونوں سیکرٹریوں کے ساتھ ملاقات


پسماندہ لوگوں کی بہبود، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے حکم پر  بحث

براہ راست ڈیجیٹل/ ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے فائدہ اٹھانے والوں کو فوائد کی ادائیگی پر خصوصی زور

Posted On: 19 JUL 2023 6:11PM by PIB Delhi

19 جولائی 2023 کو صبح 11.00 بجے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے میں، پنڈت دین دیال انتیودیا بھون کی 5ویں منزل، سی جی او کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دلی-110003 میں جناب اینڈریو براؤن، اسوسی ایٹ نائب وزیر کے ساتھ روزگار اور سماجی ترقی، حکومت کینیڈا، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند کے دونوں محکموں کے سیکرٹریوں  جناب راجیش اگروال، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری اور محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیاریت کے سکریٹری کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔تبالہ خیال کا موضوع تھا پسماندہ اور محروم لوگوں کی بہبود، سماجی انصاف اور انہیں بااختیار بنانے  میں مدد دینے کے وزارت کے کام کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CDZK.jpg

بات چیت کے دوران دیگر چیزوں کے  علاوہ ، معذور افراد کی مہارت کی تربیت اور روزگار کے حوالے سے بہترین طریقوں اور چیلنجز، بزرگ شہریوں کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں/پروگراموں بشمول پنشن، اسکالرشپس، بے گھر آبادی کے لیے پروگراموں  کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور  ڈیپارٹمنٹ آف ایس جے اینڈ ای دونوں سیکرٹریوں کی جانب  سے بھارتی حکومت کی طرف سے ڈیجیٹل/ ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے فائدہ اٹھانے والوں کو براہ راست فوائد کی ادائیگی پر خصوصی زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-19at6.30.31PMIPQU.jpeg

۔۔۔۔----

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U7189


(Release ID: 1940822) Visitor Counter : 130