وزارت دفاع

فوج اور فوجی تکنیکی تعاون پر ہندوستانی-روسی بین حکومتی کمیشن کے فوجی تعاون پر تیسرے ورکنگ گروپ کی میٹنگ نئی دہلی میں منعقدکی گئی

Posted On: 19 JUL 2023 5:58PM by PIB Delhi

فوج اور فوجی –تکنیکی تعاون پر ہندوستانی-روسی بین حکومتی کمیشن کے فوجی تعاون پر ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ 19-18جولائی 2023 کو نئی دہلی کے مانک شاہ سینٹر میں منعقد کی گئی تھی۔

میٹنگ کی مشترکہ صدارت چیف آف  اسٹاف کمیٹی(سی آئی ایس سی)، ایچ کیو-آئی ڈی ایس  کے انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جانسن پی میتھیو اور روسی فیڈریشن کی مسلح افواج اور جنرل اسٹاف کے مین آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے  لیفٹیننٹ جنرل ڈائلیوسکی آئیگور نیکولائیوچ نے کی۔میٹنگ دوستانہ اور خیرسگالی کے ماحول میں منعقد کی گئی۔

بات چیت دونوں فریقوں کے مابین چل رہی دفاعی سرگرمیوں کو بڑھانے پر مرکوز تھی اور موجودہ باہمی دفاعی تعاون میکانزم کے دائرے میں نئی پہل پر بھی غورو خوض کیا گیا۔

ورکنگ گروپ کی میٹنگ ، مرکوز دفاعی اسٹاف اور روسی فیڈریشن کی وزارت دفاع کے بین الاقوامی فوجی تعاون کے مین ڈائریکٹوریٹ کے درمیان حکمت عملی کے درمیان اسٹریٹیجک اور آپریشنل سطح پر مستقل بات چیت کے توسط سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے قائم شدہ ایک پلیٹ فارم ہے۔

..............................................

 

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(19.07.2023)

(U: 7186)



(Release ID: 1940799) Visitor Counter : 102