وزارات ثقافت
نیشنل میوزیم، جنوبی افریقہ کے ہائی کمیشن اوروویکانندانٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے مشترکہ طورپر ایک نمائش کا انعقاد کیا۔اس نمائش کا موضوع تھا ،‘‘بھارت کا افریقہ کے ساتھ تاریخی سفر: آپس میں مل کرپیش قدمی ’’
اس نمائش کا مقصد، بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے منڈیلا کی اقدار اورعزم کے احترام میں یوم منڈیلاکی یاد منانااور بھارت –افریقہ تعلقات کے بارے میں بیداری پیداکرنا ہے
Posted On:
18 JUL 2023 8:51PM by PIB Delhi
نیلسن منڈیلابین الاقوامی دن ہرسال 18جولائی کو منایاجاتاہے ۔یہ دن عالمی شخصیت نیلسن منڈیلا کی حیات اور وراثت کی اعتراف کرنے اور امن اورآزادی کے رواج میں ان کے گراں قدرتعاون کے اعزازمیں منایاجاتاہے ۔ اس سال ، وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے نیشنل میوزیم اور جنوبی افریقہ کے ہائی کمیشن کے اشتراک کے ساتھ نیلسن منڈیا کا یوم پیدائش منایاہے اور ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا۔
اس نمائش کاموضوع تھا ، ‘‘افریقہ کے ساتھ بھارت کا تاریخی سفر :مل کرپیش قدمی ’’۔ جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر عزت مآب جوئل سبوسیسوندیبیلے اور وزارت خارجہ کے اقتصادی تعلقات کے سکریٹری جناب دمّوروی نے 18جولائی 2023کو نیشنل میوزیم میں اس نمائش کا افتتاح کیا۔اس نمائش میں بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے نیلسن منڈیلا کی اقدار اور لگن کو اجاگرکوکیاگیاتھا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر عزت مآ ب جوئل سبوسیسوندیبیلے نے برّاعظم افریقہ کو ، نوآبادی سے دست بردارکراکر آزاد کرانے میں بھارت کے گراں قدرتعاون کااعتراف کیااور گلوبل ساؤتھ یعنی خطہ جنوب کے کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیرممالک کی پیروی کرنے والے ملک کے طورپربھارت کے تعاون کو تسلیم کیا۔ وزارت خارجہ کے اقتصادی تعلقات کے محکمے کے سکریٹری جناب دموروی نے ثقافتی تقریبات اورنمائشوں کی اہمیت پرزوردیا۔ جب کہ نیشنل میوزیم میں اس خصوصی نمائش ن میں یلسن منڈیلاجیسی عظیم اورمثالی شخصیت کی اقدار اور وراثت کی عکاسی ہورہی ہیں ۔ انھوں نے افریقی یونین کو جی 20کے مستقل رکن کی حیثیت سے شامل کرنے سے متعلق بھارت کی عہدبستگی کی ازسرنوتوثیق کی ۔
نیشنل میوزیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل جناب اشیش گوئل نے بتایاکہ 2000سال سے بھی زیادہ عرصے سے قائم بھارت –افریقہ تعلقات کو ، افریقی ملکوں کی ثقافتی اورفنی رسم ورواج کو اجاگرکرکے کس طرح سے مزیدمستحکم بنایاجاسکتاہے ۔ انھوں نے نیشنل میوزیم میں افریقی فنون لطیفہ اورثقافت کی نمائش کے لئے زبردست گنجائش موجود ہونے کا ذکرکیا اور افریقی میوزیموں کے ساتھ موجودہ مفاہمت ناموں کو بروئے کارلانے پرزوردیاتاکہ پورے بھارت میں بھارت –افریقی تعلقات اور افریقی وراثت کو اجاگرکیاجاسکے ۔
وی آئی ایف کے ڈائریکٹرڈاکٹراروند گپتا نے اس بات کونمایاں کیا کہ اقوام متحدہ نے ستمبر2018میں ، 2028-2019کو امن کے لئے نیلسن منڈیلاکی دہائی قراردیاتھا۔ اورآج دنیا کو جو بہت سے بحران درپیش ہیں ، ان کی وجہ سے اس کی افادیت اوراہمیت میں اضافہ ہوگیاہے ۔ ایم پی –آئی ڈی ایس اے میں صلاح کار ڈاکٹرروچیتا بیری نے نیلسن منڈیلاکی رہائی کے بعد ان کے بھارت کے دورے کے دوران بنفس نفیس نیلسن منڈیلاکو دیکھنے بھارتی افراد کے جوش وخروش کی یاد تازہ کی۔وی آئی ایف کے ممتاز فیلو سفیر انل تریگونایت (سبکدوش) نے کلمات تشکراداکئے اور اس بارے میں تفصیل سے بتایاکہ گاندھی کس طرح سے بھارت کے لئے افریقہ کا ایک تحفہ تھے اوراسی طرح منڈیلا افریقہ کے لئے بھارت کا تحفہ تھے ۔
18جولائی سے 31جولائی 2023تک جاری رہنے والی اس نمائش میں تاریخی اورموجودہ دورکی تصاویرکی نمائش کے ذریعہ بھارت –افریقہ دوستی کے تاریخی سفرکو اجاگرکیاگیاہے ۔ آٹھویں صدی قبل مسیح سے لے کرآج تک ، بھارت اورافریقہ کے بہت سے ملکوں کے درمیان باضابطہ تجارتی تعلقات رہے ہیں ۔ آج ، بھارت اورافریقہ کے درمیان دوستی پھل پھول رہی ہے ، جسے صلاحیت سازی ، ترقیاتی اشتراک وتعاون ، اوراقتصادی اورٹیکنالوجی پرمبنی پہل قدمیوں سے تقویت حاصل ہوتی ہے۔یہ تقریب اس گہرے تعلق کاجشن منانے کا ایک موقع ہے ۔
اس موجودہ نمائش کا خاص مقصد ، بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے نیلسن منڈیلا کی اقدار اورعزم کے احترام میں یوم منڈیلاکا جشن منانا اور ماضی سے موجودہ دور تک بھارت –افریقہ تعلقات کے بارے میں بیداری پیداکرنا ہے ۔اس نمائش کی بدولت بھارت –افریقہ سفارت کاری کے مختلف پہلوؤں اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو تلاش کرنے اور اس تاریخی رشتے کو فروغ دینے اورمزید مستحکم بنانے اور عام لوگوں کے مابین بھارت اور افریقہ کے بارے میں مزید سیکھنے کے لئے دلچسپی پیداکرنے کا موقع ملے گا۔
یوم منڈیلا کا جشن منانے کے لئے ، وویکانند انٹرفاؤنڈیشن نے قدیم دورسے حالیہ دورتک لگ بھگ 60فوٹوؤں کی ایک فوٹو نمائش کابھی اہتمام کیاہے ۔ نیشنل میوزیم نے قدیم مصر (افریقہ) سے لگ بھگ 20نوادرات کی نمائش کا بھی اہتمام کیاہے ۔ ان نوادرات میں خواتین کےمجسمے ، جانوراور لیمپس ، برتن اور سجاوٹی اشیاء وغیرہ شامل ہیں ۔ آخرمیں ، جنوبی افریقہ کے ہائی کمیشن نے منڈیلاسے متعلق فوٹوؤں کے ساتھ ساتھ افریقی فن وثقافت کا اعتراف کرنے والی کئی نمائشوں کے فوٹوؤ ں کابھی تعاون کیا ۔
یہ نمائش نیشنل میوزیم میں 30جولائی 2023تک صبح 10بجے سے شام 6بجے تک عوام کے لئے کھلی رہے گی جب کہ پیراورقومی تعطیلات کے موقع پریہ نمائش بندرہے گی ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U -7166
(Release ID: 1940638)
Visitor Counter : 95