ٹیکسٹائلز کی وزارت
ایم ایم ایف ملبوسات، ایم ایم ایف ٹیکسٹائل اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے لیے تازہ درخواستیں طلب کرنے کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا دوبارہ آغاز
Posted On:
18 JUL 2023 7:27PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے صنعت سے متعلق اسٹیک ہولڈروں کی درخواستوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم ایم ایف ملبوسات، ایم ایم ایف ٹیکسٹال اور تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرنے کے لیے پی ایل آئی پورٹل کو 31 اگست 2023 تک دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفیکیشن اور رہنما خطوط کے ذریعے پہلے مطلع کردہ تمام شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
اس سے قبل کے نوٹیفیکیشن درج ذیل ذیل ہیں:
- پی ایل آئی -ٹیکسٹائل سکیم گزٹ نوٹیفکیشن مورخہ 24 ستمبر 2021
- پی ایل آئی -ٹیکسٹائل کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط مورخہ 28 دسمبر 2021
- iii. ترمیمی گزٹ نوٹیفکیشن مورخہ 22 فروری 2022
- iv. ترمیمی گزٹ نوٹیفکیشن مورخہ 09.06.2023
- ترمیمی رہنما خطوط مورخہ 09.06.2023
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7162
(Release ID: 1940588)
Visitor Counter : 97