سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان اور امریکہ نے آج مشترکہ طور پر اہم اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی: زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت سے متعلق تجاویز کے لیے ایک کال کا آغاز کیا
ہندوستان کے وزیر سائنس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں انہوں نے دو طرفہ جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے باب پر زور دیا
مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں تبدیلی کا باعث بنے گی اور صحت کی دیکھ بھال، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور بہت کچھ پر اثر انداز ہو کر ہماری سماجی بہبود کو بہت فائدہ پہنچائے گی۔ انہوں نے وقف فنڈ کی تبدیلی کی صلاحیت کا خیر مقدم کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
18 JUL 2023 3:43PM by PIB Delhi
امریکی سکریٹری، محکمہ توانائی، محترمہ جینیفر ایم گرانہوم نے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے آج یہاں نارتھ بلاک میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے کے قریب ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد بھی محترمہ جینیفر کے ساتھ تھا۔
ہندوستان اور امریکہ نے مشترکہ طور پر اہم اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی: زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت سے متعلق تجاویز کے لیے ایک کال کا آغاز کیا۔ ہند-امریکہ سائنس اور ٹیکنالوجی فورم (آئی یو ایس ایس ٹی ایف) اور یو ایس آئی ایس ٹی ایف کے سیکرٹریٹ نے پروگرام کو ڈیزائن کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس مسابقتی گرانٹ پروگرام کے ذریعے، یو ایس آئی ایس ٹی ایف امید افزا مشترکہ امریکہ- ہند ٹیکنالوجی اختراعات اور کاروباری اقدامات کا انتخاب کرتا ہے اور ان کی حمایت کرتا ہے جو تجارتی طور پر قابل عمل اور سماجی طور پر متعلقہ ہوں۔ انہوں نے کہا، یہ مشترکہ اقدامات امریکی اور ہندوستانی اداروں سے شروع ہو سکتے ہیں جن میں اسٹارٹ اپ، حکومت، تعلیمی، یا تجارتی کوششیں، اور ان کا کوئی بھی مجموعہ شامل ہو سکتا ہے بشرطیکہ وہ لاگو تحقیقات اور ترقی پر توجہ مرکوز کریں، ایک کاروباری منصوبہ اور تجارتی تصور کا ثبوت شامل کریں، اور قابل قدر پائیدار تجارتی استعداد رکھیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں انہوں نے دو طرفہ جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے باب پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا، انہیں خوشی محسوس ہوئی کہ ہندوستان اور امریکہ دونوں فریقوں نے رہنماؤں کے فیصلے کو لاگو کرنے کی سطح تک لے جانے کے لیے خود کو تیزی سے پوزیشن میں لے لیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ اس شراکت نے اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے دور میں اے آئی (امریکہ – انڈیا) تعلقات میں ایک نئی سمت اور نئی توانائی کے ساتھ مستقبل کے لیے ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کا نقشہ تیار کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اعلیٰ مطابقت کے دیگر ٹیکنالوجی پر مبنی معاملات میں یہ بات خوش آئند ہے کہ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے یو ایس انڈیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈومنٹ فنڈ (یو ایس آئی ایس ٹی ای ایف) کے تحت 2 ملین ڈالر کے گرانٹ پروگرام کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کوانٹم ٹیکنالوجیز کی مشترکہ ترقی اور کمرشلائزیشن کے لیے، اور ہندوستان میں اعلیٰ کارکردگی کمپیوٹنگ (ایچ پی سی) کی سہولیات تیار کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ ہندوستان نے حال ہی میں نیشنل کوانٹم مشن (این کیو ایم) کو منظوری دی ہے جس کا مقصد سائنسی اور صنعتی تحقیقات اور ترقی کو بڑھانا اور کوانٹم ٹیکنالوجی (کیو ٹی) میں ایک متحرک اور اختراعی ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اے آئی دنیا کے سب سے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور معاشی ترقی کے لیے زبردست مواقع پیش کرتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اے آئی اور کوانٹم ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں تبدیلی کی پیش رفت کا باعث بنے گی اور صحت کی دیکھ بھال، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور بہت کچھ پر اثر انداز ہو کر ہماری سماجی بہبود کو بہت فائدہ پہنچائے گی۔ انہوں نے انڈومنٹ فنڈ کی تبدیلی کی صلاحیت کا خیر مقدم کیا۔
یہ کال 31 اگست 2023 تک کھلی رہے گی اور یہ امید افزا مشترکہ ہند-امریکی ٹیکنالوجی اختراعات اور کاروباری تجاویز کو مدعو کرے گی جو تجارتی طور پر قابل عمل اور سماجی طور پر متعلقہ ہیں۔ یہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایسڈ ی جی) کے مختلف پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے گھریلو اور امریکی ترجیحات کو ایک اہم فروغ فراہم کرے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
18-07-2023
U: 7153
(Release ID: 1940549)
Visitor Counter : 143