بجلی کی وزارت

ہندوستان کی جی -20 صدار ت کے تحت چوتھی توانائی تبدیلی ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کی میٹنگ 19 سے 20 جولائی 2023کو گوا  میں ہوگی

Posted On: 18 JUL 2023 2:19PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی -20 صدارت کے تحت چوتھی توانائی تبدیلی ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی)میٹنگ19سے 20 جولائی 2023 کو گوا میں منعقد کی جائے گی۔دو روزہ میٹنگ میں جی-20 ممبر ممالک ، خصوصی مدعو ممالک اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے 100 سے زیادہ نمائندے ایک ساتھ آئیں گے۔

چوتھی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کی صدارت جناب پون اگروال کریں گے، جو ای ٹی ڈبلیو جی کے صدر اوربجلی کی وزارت حکومت ہند میں سیکریٹری کے طور پر برسرکار ہیں۔ جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سیکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلا، کان کی وزارت کے سیکریٹری جناب وویک بھاردواج اورکوئلہ وزارت کے سیکریٹری جناب امرت لال مینا بھی میٹنگ کا حصہ ہوں گے اور صلاح و مشورے میں شریک ہوں گے۔

ہندوستان کی جی-20 صدارت کے تحت چھ ترجیح والے شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ ترجیحی شعبے توانائی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں اور پائیدار و شفاف توانائی ترقی کی سمت میں عالمی تعاون کی تعمیر پر ہندوستان کے فوکس کا اشاریہ ہے۔ چھ ترجیحی شعبے یہ ہیں(1)ٹیکنالوجی وقفے کو حل کرکے توانائی تبدیلی(2)توانائی تبدیلی کے لئے کم لاگت والی مالی امداد(3)توانائی تحفظ میں مختلف سپلائی سریز (4)توانائی اہلیت، صنعتی  کم کاربن اخراج اور ذمہ دار کھپت(5)مستقبل کے لئے ایندھن (3ایف)اور (6)شفاف توانائی تک عالمگیر رسائی اور مناسب ، کفایتی اور شمولیاتی توانائی پیدا کرنے کا راستہ۔یہ ترجیح والے شعبے ہمارے ’ایک کرہ ارض‘ کو بہتر کرکے ہمارے ’ایک خاندان‘کے اندریکجہتی پیدا کرنے اور ہمارے ’ایک مستقبل‘کے لئے امید پیدا کرنےپر مرکوز ہے۔

گوا میں چوتھی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ میں بات چیت بالترتیب بنگلورو، گاندھی نگر اور ممبئی ہوئی پہلی تین میٹنگوں کی بنیاد پر جاری رہے گی، تاکہ انصاف پسند اورشمولیاتی پیداوار کی حمایت کرنے والی اعلیٰ ترین روایتوں،پالیسیوں اور جدید نظریات کی پہچان کی جاسکے اور انہیں بڑھاوادیاجاسکے۔چوتھی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کی اہم کشش وزارتی سطحی میمورنڈم کے مسودے پر تفصیلی بات چیت ہوگی، جس پر ابھی گفتگو چل رہی ہے اور اسے آگے بڑھا جائے گا۔

ای ٹی ڈبلیو جی کے موقع پر میٹنگ کو مختلف سائیڈ ایونٹ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔’ ای-موبلیٹی میں تیزی لانے کے لئے پالیسیوں کو اہل کرنا‘،’عالمگیر توانائی رسائی کے لئے سولر توانائی کو بڑھاوا دینا‘،’اایس ڈی جی 7اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ڈی آر ای ایپلی کیشن‘،’آگے بڑھنے کے لئے ڈرائیو ‘توانائی اہلیت میت اجتماعیت کے توسط سے معلومات اور حل‘،’ اور گلوبل ساؤتھ میں طاقتور پیش رفت –سب کے لئے آسان اور کفایتی شفاف توانائی‘۔

سی ای ایم کا 14واں ایڈیشن 19 جولائی سے 23 جولائی 2023 تک گوا میں بجلی کی وزارت کے تحت توانائی اہلیت بیورو (بی ای ای )اور سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے ذریعے ایک ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔سی ا ی ایم 14؍ ایم آئی-8کا موضوع’ایک ساتھ شفاف توانائی کو آگے بڑھانا‘ ہے۔

سی ا ی ایم 14؍ ایم آئی-8میں شفاف توانائی موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 80 سے زیادہ اضافی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ دنیا بھر کے چوٹی کے کاروبار اور توانائی لیڈروں کے اِن میٹنگوں کا حصہ بننے کی امید ہے۔ سی ا ی ایم 14؍ ایم آئی-8 کے تحت گوا کے شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں ایک ٹیکنالوجی اور ثقافتی شو کیس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں دنیا بھر سے الیکٹرک گاڑیوں،ہائیڈروجن اور دیگر شفاف توانائی جیسی نئی اورابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی اور یہاں آنےوالوں کو ایک انوکھا تجربہ فراہم کیا جائےگا۔

چوتھی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ 20 جولائی2023 کو اختتام پذیر ہوگی، وزارتی سطحی میٹنگ ، جو ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگوں کے اختتام کی علامت ہے، 22 جولائی کو گوا میں منعقد کی جائے گی۔وزارتی سطحی میٹنگ میں جی-20 اور دیگرمدعو ممالک کے معزز وزراء اور مندوبین کی حصےداری ہوگی۔ توانائی اور جدید وقابل تجدید توانائی کےمرکزی وزیر جناب آرکے سنگھ جی-20توانائی وزارتی سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

ہندوستان کی جی-20 صدارت شفاف  توانائی تبدیلی میں عالمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے عہد بند ہے۔

 

..............................................

 

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(18.07.2023)

(U: 7149)



(Release ID: 1940482) Visitor Counter : 98