مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈجیٹل مواصلاتی شعبے میں انضباطبی  سینڈباکس کے ذریعہ ‘‘اختراعی ٹیکنولوجیز ، خدمات ،استعمالات  اورکاروباری نمونوں کی حوصلہ افزائی ’’ سے متعلق ٹرائی کے مشاورتی پیپر کے بارے میں تبصرے /جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 18 JUL 2023 10:00AM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 19جون ،2023کو ڈجیٹل مواصلاتی شعبے میں انضباطبی  سینڈباکس کے ذریعہ ‘‘اختراعی ٹیکنولوجیز ، خدمات ،استعمالات  اورکاروباری نمونوں کی حوصلہ افزائی ’’کے بارے میں ایک مشاورتی پیپر جاری کیاہے ۔اس مشاورتی پیپرمیں اٹھائے گئے امور کے بارے میں متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کی جانب سے  تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 17جولائی 2023مقررکی  گئی تھی جب کہ جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری  تاریخ یکم اگست 2023ہے۔

تبصرے جمع کرانے  کی غرض سے آخری تاریخ میں توسیع کئے  جانے  کے لئے  متعلقہ فریقوں کی درخواستوں  کے پیش نظر، یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31جولائی ،2023اورجوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 16اگست ،2023تک کی توسیع کردی جائے ۔

تبصرے اورجوابی تبصرے ، ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں ، ای –میل آئی ڈی   advbbpa@trai.gov.in. پرٹرائی کے (براڈبینڈ اور پالیسی انالیسز) کے مشیر جناب سنجیوکمارشرما کو بھیجے جاسکتے ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U -7135



(Release ID: 1940391) Visitor Counter : 78