صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے سالانہ اجلاس عام کی صدارت کی


انڈین ریڈ کراس کو ہندوستانی حدود سے باہر امدادی پروگراموں میں شامل ہوکر اگلے درجے تک پہنچانا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

Posted On: 17 JUL 2023 5:58PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج یہاں راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (آئی آر سی ایس) کی سالانہ جنرل میٹنگ کے رسمی اجلاس کی صدارت کی۔ 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں نے جسمانی طور پر اے جی ایم میں شرکت کی جبکہ کچھ دیگر نے ورچول طور پر شمولیت اختیار کی۔ آئی آر سی ایس کے اعزازی چیئرمین ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SZP1.jpg

یہ اے جی ایم جسمانی طور پر کووڈ-19 کی وبا کے سبب چھ سال بعد منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ملک بھر سے 300 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ریڈ کراس ضرورت مندوں اور کمزوروں کی خدمت کے لیے وجود میں آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انڈین ریڈ کراس کو ہندوستانی حدود سے باہر امدادی پروگراموں میں شامل ہوکر اگلے درجے تک پہنچنا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025HPJ.jpg

مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ زیادہ کارکردگی اور شفافیت لانے کے لیے ریاستی آئی آر سی ایس برانچوں کو پی پی ٹی کی شکل میں ایک ماہانہ رپورٹ اپنے معزز گورنروں کو دینے کی ضرورت ہوگی، تاکہ ریڈ کراس کے کام کو پھیلایا جائے اور تنظیم سے منسلک زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریڈ کراس کو شفاف طریقے سے کام کرنا چاہیے تاکہ وہ کارپوریٹ دنیا سے سی ایس آر کے تحت فنڈنگ حاصل کرنے کے لئے پہلا انتخاب بن جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KWCL.jpg

تقریب کے دوران عزت مآب صدر جمہوریہ نے تلنگانہ کے ڈاکٹر ایل این امباتی نٹراج اور آندھرا پردیش سے ڈاکٹر گوپاراجو سمارم کو ریڈ کراس گولڈ میڈل عطا کیا۔ آئی آر سی ایس، اڑیسہ اسٹیٹ برانچ کو زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اور آئی آر سی ایس جموں و کشمیر کو یو ٹی برانچوں میں سال 2021-22 کے لیے اپنی آبادی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے پر نوازا گیا۔ ریاست گجرات کی شاخ اور دادرو نگر حویلی اور دمن و دیو، یو ٹی شاخ نے سب سے زیادہ رضاکارانہ خون جمع کرنے کے لیے خون عطیہ شیلڈز حاصل کیں۔ گجرات اسٹیٹ برانچ نے سال کے دوران 2 لاکھ 77 ہزار یونٹ خون جمع کرنے پر گولڈ میڈل جیتا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7117

17.07.2023


(Release ID: 1940297) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu