خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے بچوں کے حقوق کے متعلق قومی کمیشن (این سی پی سی آر)سے بچوں کی دیکھ بھال والے گھروں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی کا جائزہ لینے پر زور دیا

Posted On: 17 JUL 2023 1:55PM by PIB Delhi

خواتین واطفال ترقی کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے نے بچوں کےحقوق کےمتعلق قومی کمیشن (این سی پی سی آر) سے بچوں کی دیکھ بھال والے گھروں میں بنیادی ڈھانچے کی خامی کا پتہ لگانے اور ان کا جائز ہ لینے پر اصرار کیا۔ انہوں نے این سی پی سی آر سے ان خامیوں کو ڈبلیو سی ڈی وزارت کے سامنے پیش کرنے کو بھی کہا، تاکہ انہیں آئندہ بجٹ میں سامنے لایا جاسکے۔

اطفال انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ)ایکٹ 2015 کی دفعہ 27 بچوں کی دیکھ بھال ، تحفظ، علاج، فروغ اور بازآبادکاری کے معاملوں کو نمٹانے کے لئے ہر ضلع میں کم ا ز کم ایک بال کلیان سمیتی (سی ڈبلیو سی)کے قیام کو لازمی بناتی ہے، تاکہ دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت والے بچوں کو ان کی بنیادی ضرورتوں اور انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ بچوں کی بہود کی کمیٹی کے کام اور ذمہ داریاں اطفاف انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ)ایکٹ 2015 کی دفعہ30 کے مطابق ہوں گی۔

سی ڈبلیو سی کے لئے بنیادی ڈھانچہ

مشن واتسلیہ یوجنا ہر ضلع میں سی ڈبلیو سی کی سہولت اور ان کے مؤثر کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو بنیادی ڈھانچہ اور مالی امداد دستیاب کراتی ہے۔تعمیر کئے جانے والے بچوں کے گھروں میں سی ڈبلیو سی کے لئے 300 مربع میٹر کے دو کمروں کی تعمیر کی جائے گی، جہاں موجودہ بچوں کے گھر کے احاطے میں ضروری جگہ دسیتاب ہے تو اسے کمیٹی کو دستیاب کرایا جائے گا۔حالانکہ ایسے اضلاع میں جہاں بچوں کے گھر نہیں ہے یا موجودہ بچوں کے گھر میں سی ڈبلیو سی کے لئے کوئی جگہ دستیاب نہیں ہے، تو وہاں اس مشن کے تحت مناسب کمپلیکس کی تعمیر کرنے یا کرایے پر لینے کے لئے فنڈ دستیاب کرایا جائے گا۔مشن واتسلیہ یوجان سی ڈبلیو سی کی تعمیر کے لئے 925800 روپے فراہم کرتی ہے۔

مشن واتسلیہ یوجنا کے تحت اطفال بہبود کمیٹی (سی ڈبلیو سی)کے لئے انتظام

 

نمبر شمار

اخراجات کی مد

رقم(روپے میں)

A

انتظامی اخراجات

(i)

کرایہ، پانی، بجلی، ٹیلی فون، اسٹیشنری، فوٹو کاپی، مقامی سفر وغیرہ۔

180000 روپے فی سال

(ii)

بچوں کے متعلق خرچ ، جن میں دوائیں، ٹرانسپیریشن وغیرہ بھی شامل ہیں۔

84000 روپےفی سال

 

اعزازیہ؍محنتانہ

(i)

صدر سمیت 05ممبروں کے لئے 20 میٹنگوں کا اعزازیہ؍محنتانہ(2000روپے)-x20x5x12)

2400000روپے فی سال

(ii)

ایک معاون –کم-ڈاٹا انٹری آپریٹر

142992روپے فی سال

 

این سی پی سی آر ملک میں اطفال حقوق اور دیگر متعلقہ معاملوں کے تحفظ کے لئے اطفال حقوق تحفظ کمیشن (سی پی سی آر)ایکٹ 2005 کی دفعہ 3 کے تحت تشکیل شدہ ایک قانونی اکائی ہے۔کمیشن کو اطفال انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ)ایکٹ 2015 اور اس کے ضابطوں ، جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ(پوکسو)ایکٹ 2012 اور مفت و لازمی تعلیم کا حق (آر ٹی ای)ایکٹ 2009 کے مناسب اور مؤثر نفاذ کی نگرانی کا اختیار حاصل ہے۔

************

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(U: 7111) 


(Release ID: 1940280) Visitor Counter : 131