وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جمہوریہ ارجنٹائن کے وزیر دفاع نئی دہلی پہنچے؛ دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 17 JUL 2023 5:22PM by PIB Delhi

جمہوریہ ارجنٹائن کے وزیر دفاع جناب جارج اینرک تایانا 17 جولائی، 2023 کو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے۔ اپنے قیام کے دوران، جناب جارج تایانا دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 18 جولائی، 2023 کو رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ مہمان عزیزی نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کرکے شہید جانبازوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔

اس دورہ کے دوران ارجنٹائن کے وزیر دفاع کا بنگلورو جانے کا بھی ارادہ ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7116


(Release ID: 1940260) Visitor Counter : 110