خصوصی سروس اور فیچرس
محنت کے مرکزی وزیر نے چنئی میں استفادہ کنندگان میں ای ایس آئی سی کی خدمات کی فراہمی کو تقویت دینے کے لئے سہولیات اور پروگراموں کی شروعات کی
چنئی کے، کے کے نگر میں 14 جولائی 2023 کو ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال کی تیسری گریجویشن ڈے تقریب کا انعقاد
مرکزی حکومت ملازمین کے کام کی جگہوں پرزندگی اور حفاظت کے لحاظ سے سماجی تحفظ کو یقینی بنارہی ہے:جناب بھوپیندر یادو
ای ایس آئی سی ملازمین کی حفاظت کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے:جناب بھوپیندر یادو
سماجی تحفظ کے ضابطے کے نفاذ کے بعد ای ایس آئی سی کی ذمہ داری کئی گناہ بڑھ جائے گی: محنت کے مرکزی وزیر
Posted On:
14 JUL 2023 5:48PM by PIB Delhi
چنئی کے ، کے کے نگر میں 14 جولائی 2023 کو ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال کے 217 بیچ کے فارغ التحصیل طلبا کی تقریب منعقد ہوئی۔محنت اور روزگار اور ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔حکومت ہند نے محنت اور روزگار اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیندر کمار اورمزدور اور روزگار کی وزارت میں ایس ایل ای اے بھی تقریب میں موجود تھے۔
مرکزی وزرا نے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلبا کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور اسکرولس سے نوازا ۔ فارغ التحصیل نوجوان طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے جہاں ملک کے ملازمین طبی دیکھ بھال کے فوائد آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔
فارغ التحصیل طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اپنے ملک میں غریب طبقات کے درمیان طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے نوجوان طلبا کی حوصلا افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی سی اسپتال خدمات کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس کے ذریعہ ہندوستان اپنے ملازمین کو سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ مرکزی حکومت ملازمین کے کام کی جگہوں پر زندگی اور حفاظت کے لحاظ سے سماجی تحفظ کو یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ سماجی تحفظ ضابطہ کے نفاذ کے بعد ای ایس آئی سی کی کئی گنا ذمہ داری بڑھنے والی ہے۔
فارغ التحصیل ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ ای ایس آئی سی افرادی قوت کو طبی خدمات اور جامع سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ مریضوں کا علاج نہ صرف علم جو ان کے پاس ہے بلکہ ہمدردی کے ساتھ کریں ۔
اس سے قبل دن میں مرکزی وزیر نے نئی سہولیات جیسے ریٹرو-وائرل مخالف تھیریپی ،مربوط کاؤنسلنگ اور تربیت اور ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح کیا۔ان سہولیات کی دستیابی کے ساتھ ای ایس آئی کے استفادہ کنندگان آسانی سے ان خدمات کو اب حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے ای ایس آئی سی سوستھ متر ،کالج کے ایم بی بی ایس طلبا کے ذریعہ فیملی ایڈاپشن پروگرام اور خون کو عطیہ کرنے کا رضاکارانہ پروگرام جیسے مختلف پروگراموں کی بھی شروعات کی۔
ای ایس آئی سی کے ڈی جی نے فارغ التحصیل ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ایس آئی سی ادارے ملازمین سے حاصل تعاون کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں، جنہیں بہت کم اجرت ملتی ہے اور اس لئے ان پیسوں کی مدد سے چل رہے کالجوں سے فارغ التحصیل طلبا پر سماج کے کم آمدنی والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی دیکھ بھال کرنے کی خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ ای ایس آئی سی طبی خدمات میں جدید اختراعات کے استعمال کرنے کے وژن کے ساتھ کام کررہی ہےتاکہ میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو بہترین تربیت اور بہترین آلات فراہم کیا جاسکے۔
کے کے نگر میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال کے ڈین ڈاکٹر کالی داس ڈی . چوان نے فارغ التحصیل طلبا کو بقراطی حلف (جو پہلے ڈاکٹر اٹھایا کرتے تھے)دلایا ۔اس تقریب میں میڈیکل کالج کے فیکلٹیز ، طلبا اور ان کے والدین محنت اور روزگار کی وزارت کے افسران اور ای ایس آئی سی کے ساتھ موجود تھے۔
ای ایس آئی سی میڈیکل کولج اور اسپتال ، کے کے نگر چنئی
تمل ناڈو حکومت نے 1977 میں کے کے نگر میں ای ایس آئی سی میڈکل کالج اور اسپتال کو ا ی ایس آئی ایس اسپتال کے طور پر قائم کیا تھا۔اس کے بعد 1991 میں ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کے طور پر کام کرنے کی ذمہ داری ای ایس آئی سی نے لی۔وسیع و عریض اسپتال کیمپس 13 ایکڑ مراقبہ میں پھیلا ہوا ہے۔ 2011 میں طبی سائنس اور تحقیق کا پوسٹ گریجویٹ ادارہ (پی جی آئی ایم ایس آر)کو قائم کیا تھااور 2013 میں سو سالانہ داخلے کے لئے ایم بی بی ایس نصاب کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد سالانہ انٹیک2020 میں 125 تک بڑھادیا گیا تھا جبکہ بیمہ شدہ افراد کےوارڈس کے لئے 25 سیٹیں مختص کی گئی تھیں ۔150 تک سالانہ انٹیک بڑھانے کے لئے تمل ناڈو ڈاکٹر این جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے طرف سے اصولی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے لئے این ایم سی کی منظوری کے بعد تعلیمی سال 24-2023 سے داخلہ کی شروعات ہوگی۔
فی الحال 8 بڑی اسپیشلٹیز میں 27 پوسٹ گریجویٹس سیٹیں ہیں۔اس کے علاوہ ادارے نے 6 مزید شعبوں یعنی انا ٹومی(حیوانات کی جسمانی ترکیب اعضاوغیرہ کا مطالعہ)، فزیولاجی(فعلیات)،بایو کیمسٹری(زندہ اجسام کے اندرکیمیائی یا طبیعی و کیمیائی عمل کا مطالعہ)،فارماکولاجی(طب کی دواؤں کا استعمال)،کمیونٹی میڈیسیئن اور آپتھالوموجی(آنکھ کا سائنسی مطالعہ)،(ہر اسپیشلٹیزمیں دو سیٹیں) میں پی جی کورسیز کی شروعات کے لئے ملحقہ یونیورسٹی سے اصولی منظوری حاصل کرلی ہے۔انڈو کرائم لاجی(ہارمون پیدا کرنے والے غدود کی ساخت اور عمل کا مطالعہ)،کاڈیو لاجی(قلبیات)، کاڈیو تھوراسک،ویسکولرسرجری،نیورو لاجی(اعصابیات)،نیوروسرجری،نیفرو لاجی، میڈیکل گیسٹرو اینٹرولاجی،یورو لاجی (بولیات ، پیشاب کے نظام کا سائنسی مطالعہ) ،پلاسٹک سرجری، ویسکولر سرجری، پیڈیا ٹرک سرجری(معالجہ اطفال)،آنکولوجی(میڈیکل اور سرجیکل)(رسولیوں کا علاج)،اینٹروینشنل،ریڈیو لاجی(شعاعیات) ،ریپرو ڈیپولوجی(جوڑوں کے عوارض کا مطالعہ)،ریپروڈکٹو میڈسن(قدرتی عمل سے اسی نوع کی مخلوق پیدا کرنا) میں سپر اسپیشلٹی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔یو ایس جی سٹی اسکین ، ایم آر آئی ایکسرے ،کلر ڈوپلر ، وی ڈی آر ایل اور آئی وی پی جیسی گھریلو تشخیصی خدامت ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہیں۔ آج 2017 بیچ کے فارغ التحصیل 99 طلبا کو اسناد سے نوازا گیا ۔
***********
ش ح ۔ ع ح - م ش
U. No.7099
(Release ID: 1940135)
Visitor Counter : 80