ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم میگا انٹیگریٹیڈ ٹیکسٹائل ریجن اور اپیریل پارک سے مہاراشٹر کی تیز رفتار ترقی کو مزید مضبوطی ملے گی: ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل


مکمل ٹیکسٹائل ویلوچین نے مہاراشٹر کے اہم تعاون کو دیکھتے ہوئے یہ ٹیکسٹائل پارک کیلئے ایک فطری متبادل ہے: جناب گوئل

امراوتی کے اچھی طرح سے جڑے بنیادی ڈھانچے سے مہاراشٹر میں کپڑا صنعت کو کافی بڑھاوا ملے گا : جناب گوئل

پی ایم متر پارک امراوتی ، مہاراشٹر میں لانچ کیا گیا

پی ایم متر پارک، امراوتی میں 10000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور اس سے 300000 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا

Posted On: 16 JUL 2023 5:55PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل ، کامرس وصنعت ، صارفین اُمور، غذ اور عوامی تقسیم نظام کےمرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے امراوتی میں باوقار پردھان منتری میگاانٹریگریٹیڈ  ٹیکسٹائل ریجن اور اپیریل  (پی ایم متر) پارک  کااعزاز حاصل کرنے کیلئے ریاست کو مہاراشٹر کو مبارکباد دی۔ آج امراوتی میں پی ایم متر ٹیکسٹائل پارک کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف  نے زور دیکر یہ بات کہی کہ پی ایم متر پارک کے جڑنے سے مہاراشٹر کی تیزرفتار ترقی کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-16at5.56.46PM0QYJ.jpeg

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ فرم سے لیکر فیکٹری، فیکٹری سے فیشن اور فیشن فارن تک مکمل ٹیکسٹائل ویلو چین میں مہاراشٹر کے اہم تعاون کو دیکھتے ہوئے یہ ٹیکسٹائل پارک کیلئے ایک فطری متبادل ہے۔

جناب گوئل نے مزید بتایا کہ سڑک، ریل ، بندرگاہ  اور ہوائی اڈے کے نیٹ ورک سمیت امراوتی کا اچھی طرح سے جڑا بنیادی ڈھانچہ مہاراشٹر میں کپڑا صنعت کو کافی بڑھاوا دیگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-16at5.57.27PMARUK.jpeg

تقریب میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شندے ، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس اور ریلوے  وٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکومت مہاراشٹر کے ٹیکسٹائل کے وزیر جناب چندرکانت پاٹل، وزیر صنعت، حکومت مہاراشٹر جناب اودے سامنت ، ٹیکسٹائل کی وزارت حکومت ہند میں سکریٹری محترمہ رچنا شاہ اور حکومت مہاراشٹر میں صنعتوں کے پرنسپل سکریٹری  ڈاکٹر ہرشدیپ کامبلے  دیگر اہم لوگوں کے ساتھ موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-16at5.56.46PM(1)9R9T.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-16at5.57.54PMJXMG.jpeg

محترمہ درشنا جردوش نے ٹیکسٹائل ہب کی شکل میں ہندوستان کی تاریخی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امراوتی، مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں پی ایم متر پارک کا قیام ہندوستان کو عالمی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ مرکز بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مربوط پارک مہاراشٹر میں زیادہ سرمایہ کاری کو متوجہ کریگا، روزگار کے مواقع پیدا کریگا  اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں اختراعات، تحقیق اور تربیت کو بڑھاوا دیگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-16at5.57.55PM(1)WBPM.jpeg

پروگرام کے دوران پی ایم متر پارک کے قیام کیلئے مہاراشٹر صنعتی ترقیاتی کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی)، حکومت مہاراشٹر  اور ٹیکسٹائل کی وزارت حکومت ہند کے درمیان ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔

امراوتی میں پی ایم متر ٹیکسٹائل پارک سے تقریباً 10000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی توقع ہے  اور اس سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر تقریباً 300000 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-16at5.57.55PME27N.jpeg

ایڈیشنل امراوتی انڈسٹریل ایریا (ایم آئی ڈی سی)، سے متصل نندگاؤں پیٹھ میں 1020 ایکڑ آراضی  پر پھیلا ہوا یہ پارک ممبئی  ناگپور سمردھی ہائی وے سے محض 30 کلو میٹر دور اور قریب ترین بندرگاہ وردھا ڈرائی پور ٹ سے 147 کلو میٹر دور واقع ہے۔ براؤن فیلڈ پارک کی شکل میں اس میں پہلے سے ہی سڑک ، پانی اور بجلی جیسا ضروری بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

 (U: 7085)


(Release ID: 1940029) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil