وزارت دفاع

ہندوستان-منگولیا کی مشترکہ فوجی مشق "نومیڈک ایلیفنٹ - 2023" کا منگولیا کے اولان باتر میں آغاز

Posted On: 16 JUL 2023 9:56AM by PIB Delhi

43 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کا دستہ آج منگولیا کے لیے روانہ ہوا۔ یہ دستہ دو طرفہ مشترکہ فوجی مشق "نومیڈک ایلیفنٹ-2023"کے 15ویں ایڈیشن میں شرکت کرے گا۔ یہ مشق منگولیا کے اولان باتر میں 17 سے 31 جولائی 2023 تک منعقد ہونے والی ہے۔ فوجی مشق 'نومیڈک ایلیفنٹ '  منگولیا کے ساتھ ایک سالانہ تربیتی پروگرام ہے جو منگولیا اور ہندوستان میں متبادل طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔  اس سے قبل یہ مشق اسپیشل فورسز ٹریننگ اسکول، باکلوہ میں اکتوبر  2019 میں منعقد ہوا تھا۔

اس مشق میں منگول مسلح افواج کی یونٹ 084 کے سپاہی اور جموں اور ہندوستانی فوج کے کشمیر لائٹ انفنٹری ریجمنٹ کے سپاہی حصہ لیں گے۔ ہندوستانی فوج کا دستہ 16 جولائی 23 کو ہندوستانی فضائیہ کے ایک سی-17  طیارے کے ذریعہ اولان باتر پہنچا۔ اس مشق کا مقصد دونوں فوجوں کے درمیان مثبت فوجی تعلقات استوار کرنا، بہترین طریقوں کا تبادلہ، باہمی تعاون اور دوستی کو فروغ دینا ہے۔ مشق کا بنیادی موضوع اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت پہاڑی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔

اس مشق کے دائرہ کار میں پلاٹون لیول کی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز(ایف ٹی ایکس)شامل ہے۔ مشق کے دوران، ہندوستان اور منگولیا کے فوجی مختلف تربیتی سرگرمیوں میں  شریک ہوں گے جو ان کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان سرگرمیوں میں قوت برداشت کی تربیت، اضطراری فائرنگ، روم انٹر وینشن مداخلت، چھوٹی ٹیم کی حکمت عملی اور راک کرافٹ کی تربیت شامل ہے۔ دونوں  ملکوں کی فوج ایک دوسرے کے آپریشنل تجربے سے سیکھیں گے۔

ہندوستان اور منگولیا کا علاقائی سلامتی اور تعاون کے لیے مشترکہ عہد ہے ۔فوجی مشق ' نومیڈک ایلیفنٹ-23'  مشق ہندوستانی فوج اور منگول فوج کے درمیان دفاعی تعاون میں ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگی جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7075



(Release ID: 1939930) Visitor Counter : 123