امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ اور شہری ہوا بازی اور فولادکے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا
میٹنگ کا مقصد ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی اور بین الاقوامی نقل و حرکت سے پیدا ہونے والی ضروریات پر غور کرنا تھا
میٹنگ کے دوران، مسافروں کے لیے تیز رفتار، محفوظ اور آسان سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے معیارات تیار کرنے اور فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں
وزارت داخلہ، شہری ہوا بازی کی وزارت اور دیگر ایجنسیوں نے بڑے ہوائی اڈوں پر سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں
Posted On:
15 JUL 2023 8:33PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ اور شہری ہوا بازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کا مقصد ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی اور بین الاقوامی نقل و حرکت سے پیدا ہونے والی ضروریات پر غور کرنا تھا۔
میٹنگ کے دوران، مسافروں کے لیے تیز رفتار، محفوظ اور آسان سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے معیارات تیار کرنے اور فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ وزارت داخلہ، شہری ہوا بازی کی وزارت اور دیگر ایجنسیوں نے بڑے ہوائی اڈوں پر سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری اور شہری ہوا بازی کی وزارت، انٹیلی جنس بیورو، بیورو آف امیگریشن (بی او آئی)، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس)، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 7072
(Release ID: 1939898)
Visitor Counter : 146