صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
سواستھیہ چنتن شیور ہمیں سماج کے سبھی طبقوں اور آخری میل تک طبی سہولیات مہیا کرانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا: دہرہ دون میں وزارت صحت کے سواستھیہ چنتن شیور کے دوسرے دن ڈاکٹر من سکھ منڈاویا
’’پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت میں لوک بھاگیداری ہندوستان کو ٹی بی سے پاک کرنے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے؛ میں ریاستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کو نکشے متر بنانے کے لیے آگے آنے کی ترغیب دیں‘‘
’’صحت سے متعلق تمام اسکیموں کے جامع اور مکمل احاطہ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی مستحق پیچھے نہ رہ جائے‘‘
Posted On:
15 JUL 2023 2:18PM by PIB Delhi
’’سواستھیہ چنتن شیور ہمیں سماج کے سبھی طبقوں اور آخری میل تک طبی سہولیات مہیا کرانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ پچھلے دو دنوں میں، ہم نے موجودہ ہندوستان میں صحت کے شعبے کا ایک تفصیلی جائزہ لیا ہے اور یہ بھی جانا کہ عالمگیر صحت کی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں کس سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔‘‘ یہ بات مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی، سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں سواستھیہ چنتن شیور کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزرائے صحت جناب دھن سنگھ راوت (اتراکھنڈ)، محترمہ رجنی ودا دالا (آندھرا پردیش)، جناب الو لبانگ (اروناچل پردیش)، جناب کیشب مہنت (آسام)، جناب رشی کیش پٹیل (گجرات)، جناب بننا گپتا (جھارکھنڈ)، جناب دنیش گنڈو راؤ (کرناٹک)، جناب سپم رنجن سنگھ (منی پور)، ڈاکٹر آر لال تھیانگلیانا (میزورم)، جناب تھیرو ما سبرامنیم (تمل ناڈو) سمت متعدد وزرائے صحت اس پر مغز کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں جناب ٹی ایس سنگھ دیو (چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت)، جناب برجیش پاٹھک (اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت)، جناب بی ایس پنت (سکم کے وزیر سیاحت اور شہری ہوا بازی)، جناب وشواس سارنگ (مدھیہ پردیش کے ریاستی طبی تعلیم کے وزیر)، جناب کے لکشمی نارائنن (پڈوچیری کے وزیر برائے پبلک ورکس) بھی شرکت کر رہے ہیں۔
پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان پر ڈاکٹر منڈاویا نے کہا، ’’لوک بھاگیداری یعنی لوگوں کی حصہ داری، ملک میں ٹی بی (تپ دق) کے بوجھ کو ختم کرنے کے لیے ایک بہت ہی ضروری سرگرمی ہے۔ ٹی بی کے خاتمے کے لیے ہمارا نقطہ نظر صحت کی دیکھ بھال کے تئیں ہندوستانی نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔ میں لوگوں کو نکشے متر بننے کے لیے آگے آنے کی تلقین کرتا ہوں، کیونکہ یہ ہندوستان کو ٹی بی سے پاک بنانے میں بہت اہم رول ادا کر سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے ریاستوں سے ٹی بی کو ختم کرنے اور اس میں مزید رفتار پیدا کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے ریاستوں سےمعذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو آسان بنا کر ملک کی دِویانگ آبادی کی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔
ڈاکٹر منڈاویا نے صحت کی تمام اسکیموں کی جامع اور ہمہ گیر کوریج کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کوئی بھی مستحق پیچھے نہ رہ جائے، اور امید ظاہر کی کہ چنتن شیور موجودہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے لیے ضروری نئے طریقوں پر تجاویز فراہم کرے گا۔
نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے سواستھیہ چنتن شیور میں کہا، ’’پچھلے دو دنوں میں سبھی موجود لوگوں سے ملی معلومات نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع نمونہ پیش کیا ہے، اور یہ بہت ضروری ہے کہ آج ہم جو قرارداد پاس کرتے ہیں، اسے نافذ کیا جائے، تاکہ مقرر کیے گئے اہداف کو اگلے سال تک حاصل کیا جا سکے۔
اس دو روزہ پروگرام کے آخری دن، موجودہ ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں پر اجلاس منعقد کیے گئے جن میں آیوشمان بھارت، تپ دق کے خاتمے کے قومی پروگرام، خسرہ اور روبیلا کے خاتمے اور پی سی پی این ڈی ٹی قانون شامل ہیں۔
اس پروگرام کے دوران صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے او ایس ڈی جناب سدھانش پنت، آیوش سکریٹری جناب ویدیہ راجیش کوٹیچا، صحت کی تحقیق کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو بہل، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور ریاستوں کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ صنعتی اداروں کے رہنما بھی موجود تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7051
(Release ID: 1939791)
Visitor Counter : 126