وزارت آیوش
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے سشرتا جینتی کے موقع پر تین روزہ سیمینار کا اہتمام کیا
اے آئی آئی اے کے شالیانتتر کے شعبہ نےدرجنوں براہ راست جراحی کی
Posted On:
14 JUL 2023 9:29PM by PIB Delhi
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) سشرتا جینتی-2023 کے مبارک موقع پر 13-15 جولائی 2023 تک تین روزہ سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے۔ سشرتا جینتی ہر سال 15 جولائی کو افسانوی سشروتا کے اعزاز میں منائی جاتی ہے، جنہیں جراحی کا باپ کہا جاتا ہے۔ اس قابل ذکر شخصیت اور جراحی کے میدان میں ان کی انمول شراکت کو یاد کرنے کے لیے، اے آئی آئی اے کا شعبہ شالیانتتر’’ شلیاکون‘‘ نامی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔
سیمینار کے دوران 13 اور 14 جولائی کو براہ راست جراحی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سیشن کے پہلے دن، لیپروسکوپک سرجری اور جنرل جراحی کے طریقہ کار سمیت نو براہ راست جراحی کے مظاہرے کیے گئے۔ اس سے شرکاء کو براہ راست جراحی کے مظاہروں کا مشاہدہ کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔ مزید برآں، ایک سائنسی سیشن نے محققین اور ماہرین کو اپنے علم اور بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس کے بعد ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ سیشن کے دوسرے دن 13 براہ راست جراحی کی گئیں۔
اے اے آئی ایم (بھارتیہ سنگیاہرک ایسوسی ایشن، وارانسی) کے اشتراک سے منعقدہ شیلیہ تنتر اور سنگیاہرن پر قومی سیمینار 13 جولائی 2023 کو شروع ہوا اور 15 جولائی 2023 تک جاری رہے گا۔ سیمینار کا مقصد سشرتا کی حکمت اور طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ سرجری کے میدان میں ہونے والی پیشرفت پر بصیرت انگیز بات چیت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اس میں ہندوستان بھر سے 180 شرکاء نے اندراج کیا۔
چیئرپرسن، این سی آئی ایس ایم ڈاکٹر دیوپجاری جینت افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صدر، راشٹریہ سکشن منڈل، پنے ڈاکٹر۔ دلیپ پرانک اور وائس چانسلر، گجرات آیوروید یونیورسٹی، جام نگر ڈاکٹر مکل پٹیل اس تقریب کے مہمان اعزازی تھے۔ پروفیسر تنوجا نیصاری (ڈائریکٹر اے آئی آئی اے)، پروفیسر ڈاکٹر یوگیش بدوے، ایچ او ڈی شالیانتتر نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور سیمینار کے بارے میں مختصراً بتایا۔ ڈاکٹر ڈی این پانڈے، صدر اے آئی ایم اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران اس موقع پر موجود تھے۔
***
ش ح۔ ا ک ۔ ج
UNO-7046
(Release ID: 1939709)
Visitor Counter : 118