امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ  کے تحت ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کومزید 180.40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت  سال 2024-2023 کے دوران 27 ریاستوں کو ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے مرکزی حصہ کے طور پر 10,031.20 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کر چکی ہے

Posted On: 14 JUL 2023 6:51PM by PIB Delhi

داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے ہماچل پردیش کو عبوری ریلیف کے طور پر سال 2024-2023 کے لیے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ  کے مرکزی حصہ کی دوسری قسط کی پیشگی ریلیز کو منظوری دے دی جو 180.40 کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔ اس ریاست کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے مرکزی حکومت نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے 10 جولائی 2023 کو مرکزی حصہ کی پہلی قسط 180.40 کروڑ روپے ہماچل پردیش کو جاری کر چكی ہے۔ اس كی نوعیت فوری امدادی اقدامات كی ہے۔ فنڈ کے اجراء سے ریاستی حکومت کو موجودہ مانسون سیزن کے دوران متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔

ہماچل پردیش میں حالیہ سیلاب/سیلاب، بادل پھٹنے اور تودے گرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند نے ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کو تمام ضروری لاجسٹکس اور مالی امداد فراہم کر دی ہے تاکہ صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

قومی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کی 11 ٹیموں کے ساتھ بچاو كشتیوں اور دیگر ضروری آلات کی بچاو كاری کے لیے تعیناتی کی گءی ہے۔ ایك نیم فوجی دستہ اور 205 آرمی ایوی ایشن اسکواڈرن کے ایك کالم کی شہریوں كے انخلاء کے لیے پاونٹا صاحب میں تعیناتی کی گءی ہے۔ انخلاء کے مشن کے لیے دو ایم آءی-17 وی 5 ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت نے ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کی طرف سے حالات كے رخ پر كیے جانے والے امدادی کاموں کا بر سر موقع  جائزہ لینے کے لئے ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم بھی تشکیل دی ہیں۔ یہ ٹیم  17 جولائی 2023 کو اپنا میدانی دورہ شروع کرے گی۔

مرکزی حکومت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سال 2024-2023 کے دوران 27 ریاستوں کو ریاستی  فنڈ کے مرکزی حصہ کے طور پر پہلے ہی 10,031.20 کروڑ روپے جاری کر چکی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


U NO 7037

 



(Release ID: 1939611) Visitor Counter : 119