صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے دہرہ دون میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی، سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں دو روزہ چنتن شیور کا افتتاح کیا
سواستھیہ چنتن شیور، ایک قومی میٹنگ، بڑے پیمانے پر مستفیدین کی فلاحی اسکیموں کو تیار کرنے کے مقصد سے بنی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف ریاستوں سے بصیرت، بہترین طور طریقے، بیش قیمتی تجربات اور مشوروں کا اشتراک کرنے کے قابل بناتا ہے: ڈاکٹر من سکھ منڈاویا
اس امرت کال میں، آئیے ہم اپنے علم سے ’حوصلہ‘ حاصل کریں اور خود کا صحت ماڈل تیار کریں: ڈاکٹر من سکھ منڈاویا
اس چنتن شیور میں ہم ریاستوں میں جذام، ٹی بی، سکل سیل اینیمیا جیسی بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے کا عہدہ کریں: ڈاکٹر من سکھ منڈاویا
پر معز اجلاس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت نے حصہ لیا
Posted On:
14 JUL 2023 4:18PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے کہا ہے کہ سواستھیہ چنتن شیور، ایک قومی میٹنگ ہے، جو بڑے پیمانے پر مستفیدین کی فلاح کے لیے اسکیموں کو ڈیزائن کرنے کے مقصد سے اپنی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کی خاطر مختلف ریاستوں سے بصیرت، بہترین طور طریقوں، بیش قیمتی تجربات اور مشوروں کا اشتراک کرنے کے قابل بناتی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویا آج دہرہ دون میں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی کاؤنسل کے 15ویں اجلاس – دو روزہ سواستھیہ چنتن شیور کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی، سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ، صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال بھی شامل ہوئے۔
وزرائے صحت میں جناب دھن سنگھ راوت (اتراکھنڈ)، محترمہ رجنی ودالا (آندھرا پردیش)، جناب الو لیبانگ (اروناچل پردیش)، جناب کیشب مہنت (آسام)، جناب رشی کیش پٹیل (گجرات)، جناب بنّا گپتا (جھارکھنڈ)، دنیش گنڈو راؤ (کرناٹک)، جناب سپم رنجن سنگھ (منی پور)، ڈاکٹر آر لال تھیانگ لیانا (میزورم)، جناب تھیرو ما سبرامنیم (تمل ناڈو) پرمغز اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ، اور وزیر صحت جناب ٹی ایس سنگھ دیو، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت جناب برجیش پاٹھک، سکم کے سیاحت اور شہری ہوا بازی کے وزیر جناب بی ایس پنت، مدھیہ پردیش کے ریاستی طبی تعلیم کے وزیر جناب وشواس سارنگ، پڈوچیری کے پی ڈبلیو وزیر جناب کے لکشمی نارائن بھی اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے صلاح و مشورہ والے پلیٹ فارم کے فوکس کو نشان زد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ چنتن شیور ہمیں صحت کے شعبے کے مختلف امور پر گہرائی سے غور کرنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے ہندوستان میں طبی خدمات کے مستقبل پر بات کی اور کہا، ’’اس امرت کال میں، آئیے ہم اپنے علم سے جذبہ حاصل کریں اور اپنا خود کا طبی ماڈل تیار کریں۔ ہمیں مختلف ریاستوں سے جذام، ٹی بی، سکل سیل اینیمیا وغیرہ بیماریوں کا بوجھ ہٹانے اور ریاستوں کو پی ایم-جے اے وائی کارڈ سے لیس کرنے کا عہدہ کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے شرکاء کو اپنے خیالات شیئر کرنے کے لیے آمادہ کیا، تاکہ سواستھیہ چنتن شیور سے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دو روزہ پروگرام ایسے نتائج فراہم کرے گا جو ملک کو صحت کی دیکھ بھال کے حل مہیا کرنے میں کافی معاون ہوگا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے سبھی کا اتراکھنڈ میں استقبال کیا اور یقین دلایا کہ صلاح و مشورہ سے حکومت کی طبی پالیسیوں کے فوری نفاذ پر یقینی طور پر فوکس کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ملک کے غریب اور ضرورت مند طبقے کو طبی تحفظ فراہم کر رہی اٹل آیوشمان یوجنا کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’ای-سنجیونی نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے طبی خدمات کا دائرہ بڑھانے میں بڑا اہم رول ادا کیا ہے۔‘‘ انہوں نے ’’ایک زمین، ایک صحت‘‘ ڈھانچے کے رول کا ذکر کیا اور کہا، ’’یہ ڈھانچہ ہمیں مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہماری امدادی کوششوں کے معاملے میں آگے بڑھنے میں رہنمائی کرتا ہے۔‘‘
مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے اگلے دو دنوں کے اجلاس کی جانکاری دی، جس میں ہندوستان میں طبی خدمات کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں بہترین طور طریقوں کا خلاصہ، آیوشمان بھارت، صحت اور ویلنس سنٹر کے شعبے سے کامیابی کی کہانیاں، تحقیق سے کارروائی-بصیرت اور پالیسی کے فوائد اور زلزلہ کے بعد زخمی افراد کی طبی باز آبادکاری کے لیے سفارشات سمیت مختلف کتابوں کا اجرا ہوا۔
پروگرام میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے او ایس ڈی جناب سدھانش پنت، محکمہ طبی تحقیق کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو بہل اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت اور ریاستوں کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7030
(Release ID: 1939580)