بجلی کی وزارت
بجلی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے ملک میں بین ریاستی بجلی ٹرانس مشن سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا
پاور ٹرانس مشن پلاننگ میں گرین ہائیڈروجن پیداوار اور ذیلی ساحلی توانائی پیداوار جیسی وسیع ضرورتوں کو دھیان میں رکھا جانا چاہئے:بجلی کے وزیر آر کے سنگھ
Posted On:
14 JUL 2023 1:57PM by PIB Delhi
ملک میں قابل تجدید توانائی صلاحیت میں اضافے کے پس منظر میں بجلی اور جدید و قابل تجدید کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ملک میں بین ریاستی ٹرانس مشن سسٹم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے 13 جولائی 2023 کو جے پور، راجستھان میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ بین ریاستی ٹرانس مشن سسٹم بجلی کی وافر مقدار سے بجلی کی کمی والے علاقوں میں بجلی کی منتقلی کی سہولت فراہم کرکے شہریوں کی بجلی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔
بجلی کے وزیر نے سال 2030 تک غیر حیاتیاتی ذرائع سے 50 فیصد قائم شدہ بجلی پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کی ہندوستان کی عہد بندی کا ذکر کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اس کے حصول کے لئے متعلقہ ٹرانس مشن بنیادی ڈھانچے کی ترقی اہم ہے۔2030 تک ملک کی قائم شدہ بجلی کی صلاحیت 777گیگا واٹ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے اور پیک ڈیمانڈ 335 گیگا واٹ تک پہنچنے کی امید ہے۔اسے دیکھتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں قابل تجدید توانائی کی اہلیت کے پیش نظر 537 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے ایک وسیع ٹرانس مشن منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔بجلی کے وزیر نے یہ منصوبہ دسمبر 2022 میں جاری کیا تھا۔
بین ریاستی ٹرانس مشن سسٹم کے جائزے میں جناب سنگھ نے منصوبے اور بولی کے مرحلوں کے تحت پروجیکٹوں کی پیش رفت اور نفاذ کے ماتحت پروجیکٹوں پر توجہ مرکوز کی۔پروجیکٹ پر عمل آوری نے آرہی رُکاوٹوں پر تفصیل سے صلاح و مشورہ کیا گیا، جس کی بنیاد پر وزیر موصوف نے پروجیکٹ کو جلد پورا کرنے کے لئے ایشوز کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
جناب سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ٹرانس مشن منصوبے میں سبز ہائیڈروجن پیداوار، بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے روایتی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور تمل ناڈو و گجرات میں ذیلی ساحلی ہوائی توانائی پیداوار جیسی ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو انہوں نے قابل تجدید توانائی سے مالا اہم ریاستوں جیسے راجستھان، گجرات، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر کے لئے بین ریاستی ٹرانس مشن منصوبے کا جائزہ لیا۔
شامل مشرقی ریاستوں کے خطے کے لئے بین ریاستی اور ریاست کے اندر ٹرانس مشن اسکیموں کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا ، تاکہ 2030 میں خطے کی بجلی مانگ کو پورا کیا جاسکے اور خطے میں آئندہ کے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں سے بجلی پیدا کی جاسکے۔
وزیر موصوف نے ہدایت دی کہ ٹرانس مشن منصوبہ متحرک اور خطے کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کے تئیں حساس ہونا چاہئے۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ ٹرانس مشن بنیادی ڈھانچے کی ترقی پیداوار سے پہلے ہونی چاہئے تاکہ بجلی کی پیداوار میں کوئی رُکاوٹ نہ آئے۔
میٹنگ میں بجلی کی وزارت کے سیکریٹری ، مرکزی بجلی اتھارٹی کے چیئر پرسن اور مرکزی ٹرانس مشن یوٹی لٹی ، پاور گرِڈ، آر ای سی، پی ایف سی اور بجلی کی وزارت کے اہم نے بھی شرکت کی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(14.07.2023)
(U: 7026)
(Release ID: 1939568)
Visitor Counter : 118