وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع اور خوراک کے تحفظ اورمعیارات  کی اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی ) نے مسلح افواج میں  موٹے اناج اور صحت مند کھانے کے طورطریقوں کے استعمال کو فروغ دینے اور محفوظ اور تغذیہ بخش  غذا  کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے 


وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور صحت کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے دفاع کے لئے صحت مند  کھانا بنانے کی ترکیب کی کتاب کا اجراء کیا

Posted On: 13 JUL 2023 1:25PM by PIB Delhi

وزارت دفاع اور خوراک کے تحفظ اورمعیارات  کی اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی ) نے مسلح افواج میں  موٹے اناج اور صحت مند کھانے کے طورطریقوں کے استعمال کو فروغ دینے اور محفوظ اور تغذیہ بخش  غذا  کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے  ۔ اس موقع پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور صحت وخاندانی بہبودکے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا  بھی موجود تھے۔ اس مفاہمت نامے  پر دستخط 13 جولائی  2023 کو نئی دلی میں کئے گئے۔ دونوں وزراء نے دفاع کے لئے صحت مند  کھانا بنانے کی ترکیب کی کتاب کا اجراء کیا تاکہ شری انّ  ( موٹے اناج  )کی کھپت اور اس کے صحت مند فوائد کو فروغ دیا جاسکے ۔

وزارت دفاع کی جانب سے   مفاہمت نامے پر دستخط سپلائی اور ٹرانسپورٹ میں ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل  پریت مہندر سنگھ نے کئے اور ایف ایس ایس اے آئی  کی جانب سے  اس کے سی ای او  جناب  جی کمالا  وردھن راؤ  نے کئے ۔اس کا مقصد  فوجی عملے کے  درمیان موٹے اناج  پر مبنی خوراک کی اشیا  اور متنوع  خوراک   کے تغذیہ بخش  خوراک کے فوائد کے بارے میں بیداری  پیدا کرنا ہے۔اس سے  مفاہمت نامہ میس ، کنٹینس اور  وزارت دفاع کے تحت  خوراک کے دیگر آؤٹ لیٹس  میں   موٹے اناج  پر مبنی  مینو  کو متعارف  کرانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

اس اشتراک سے مسلح افواج کی  کنٹینس،  میس  کے شیفس  اور  خوراک کے ہنڈ لرس  کے علاوہ   خوراک کے  تحفظ اور معیارات کے قانون  2006  کے مطابق  اچھی اورمحفوظ خوراک کے بارےمیں  کھانے پینے کے دیگر آؤٹ لیٹس کی تربیت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ یہ  مسلح افواج کی صحت  اور تندرستی کے تئیں ایک مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے،جس سے افواج   کا عملہ ملک وقو م کے لئے اپنی خدمت میں مضبوط اور لچک دار رہے گا۔یہ مفاہمت  نامہ بڑی حدتک مسلح افواج اور کمیونٹی کے  کنبوں کی حوصلہ افزائی  بھی کرے گا۔جس  سے وہ  تغذیہ بخش خوراک کو اپنائیں گے،  صحت مندخوراک کو چُن سکیں گے اور  خوراک کے تحفظ کو برقرار رکھیں گے۔

ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے تیار کردہ  دفاع کے لئے صحت مند کھانا بنانے کی ترکیب سے متعلق کتاب   میں  موٹے انا ج پر مبنی ڈشز شامل ہیں۔ یہ  وزارت دفاع کے تحت مختلف  کنٹینس  اور خوراک کے آؤٹ لیٹس کے لئے قیمتی وسیلے کے طورپر کام کرے گا۔دفاعی عملے کودرپیش  ،چیلنج سے بھرے حالات  کے پیش نظر خوراک میں  مختلف  اشیا ء کی اہمیت  بڑھ گئی ہے ۔ موٹا اناج  اپنی تغذیہ بخش قدر کے لئے جانا جاتا ہے اور یہ ایک بہت متوازن  اور متنوع خوراک میں  اہم تعاون دے سکتا ہے۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفینس  اسٹاف  جنرل  انل چوہان  ،دفاع کےسکریٹری جناب گردھر ارامانے ،صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن   ، وزارت دفاع   اور  صحت اور خاندانی بہبود   کی وزارت   کے دیگر سینئیر افسران  بھی  موجود تھے۔

*************

ش ح۔ح ا۔ رم

U-6986


(Release ID: 1939159) Visitor Counter : 145