خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بچوں کی بہبود اورتحفظ سے متعلق کمیٹی مشکل حالات سے دوچار مدد کے مستحق بچوں کی شناخت کرے گی

Posted On: 13 JUL 2023 12:52PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی مشن وتسالیہ اسکیم  کے تحت ملک میں بچوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی   بنانے کے لیے ریاستی اور مقامی  بلدیاتی اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کاتصور  پیش کیاگیا ہے۔ موجودہ اسکیم کے رہنما خطوط کے تحت، مقامی  بلدیاتی اداروں کے اسٹینڈنگ/سب کمیٹی نظام ، بچوں کی بہبود اور تحفظ کے امور کا کام شہری  مقامی بلدیاتی اداروں/پنچایتی راج اداروں/گرام پنچایتوں کی موجودہ کمیٹی کو تفویض کیا جا سکتا ہے جو سماجی ،  انصاف/خواتین اور بچوں کی بہبود سے متعلق مسائل سے نمٹتی ہے۔ اس جذبے کے تحت، بچوں کی بہبود اورتحفظ سے متعلق کمیٹی (سی ڈبلیو اینڈ پی سی )گاؤں کی سطح پر ان بچوں، یتیموں ، سڑکوں پررہنے والے بچوں وغیرہ  کی نشاندہی کرے گی جو مشکل حالات  سے دوچارہیں اور مدد کے لیے اہل ہیں۔ ان بچوں کو مشن وتسالیہ اسکیم کے  زیرسرپرستی پروگرام کے تحت سہولت فراہم کی جائے گی۔ . ان بچوں کو  سی ڈبلیو سی  کی سفارش کے مطابق  اور اسپانسرشپ اور فوسٹر کیئر اپروول کمیٹی (ایس ایف سی اے سی ) کی منظوری کے مطابق کفالت کی سہولتیں  فراہم کی جائیں گی۔ اس کے مطابق ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اہل بچوں کو کفالت کی سہولیات فراہم کریں۔

غیر ادارہ جاتی نگہداشت کے تحت آنے والی کفالت، سرپرستی، فوسٹر کیئراور بعد کی دیکھ بھال سے متعلق  ضابطے درج ذیل ہیں :

یہ مشن غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال کے  درج ذیل طریقوں کے ذریعے بچوں کی  معاونت کرے گا۔

1-اسپانسرشپ: توسیع شدہ  کنبوں / حیاتیاتی رشتہ داروں کے ساتھ رہنے والے کمزور اورزدپذیر بچوں کو ان کی تعلیم، غذائیت اور صحت  سے متعلق کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔

2-بچوں کی دیکھ بھال : ایک بچے کی کفالت کی ذمہ داری، ایک غیر متعلقہ خاندان کے ذریعے بچے کی دیکھ بھال کے تحفظ اور بازآبادکاری  کے لیے اٹھائی جاتی ہے۔ بچے کی پرورش کے لیے حیاتیاتی طور پر  بچے کی دیکھ بھال کرنے والے غیر متعلقہ  والدین کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

3-گود لینا: گود لینے کے لیے قانونی طور پر مفت  ملنے والے بچوں کے لیے  کنبہ  تلاش کرنا۔ اس سلسلے میں بچوں کو گود لینے سے متعلق سنٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آراے) گود لینے کے پروگرام میں سہولت فراہم کرے گی۔

4- بعد کی نگہداشت: جو بچے 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر چائلڈ کیئر یعنی بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق ادارے چھوڑ رہے ہیں انہیں مالی مدد فراہم کی جا سکتی ہے تاکہ بچے کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں دوبارہ شامل کرنے میں آسانی ہو۔ اس طرح کی مدد 18 سال کی عمر سے لے کر 21 سال تک دی جا سکتی ہے، اسے 23 سال کی عمر تک بڑھایا جا سکتا ہے تاکہ اسے خود پر انحصار کرنے میں مدد مل سکے۔

کفالت کی اقسام

انتخاب اور کفالت کے تحت امداد فراہم کرنے کے عمل کے معیار دو طرح کے ہوں گے۔

  A - حکومت کی مدد  والی کفالت یا اسپانسر شپ

B -  نجی مددوالی کفالت یا اسپانسرشپ

***********

(ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U -6983



(Release ID: 1939155) Visitor Counter : 142