پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آڈٹ آن لائن کے اے ٹی آر ماڈیول کا آغاز کیا


آڈٹ آن لائن کا اے ٹی آر ماڈیول تمام پنچایت کھاتوں کے مجموعی آڈٹ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ بعد میں گرانٹس کے اجراء کے لیے پندرہویں  مالیاتی کمیشن کے معیار کو پورا کیا جا سکے

Posted On: 12 JUL 2023 6:59PM by PIB Delhi

آڈٹ آن لائن کے ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) ماڈیول کو پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک ورچوئل پروگرام میں شروع کیا جس کی صدارت پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے جناب سنیل کمار، سیکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت ، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، ایڈیشنل سیکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت ، جناب آلوک پریم نگر، جوائنٹ سیکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت ، جناب وکاس آنند، جوائنٹ سیکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت اور کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کے دفتر کے سینئر افسران کی موجود گی میں  کی ۔ ریاستی پنچایتی راج محکموں کے سینئر افسران اور لوکل فنڈ آڈٹ ڈائریکٹوریٹ کے نمائندوں   نے بھی پروگرام میں ورچوئل طور پر  شرکت کی ۔آڈٹ آن لائن کے اے ٹی آر ماڈیول کے ورچوئل لانچ میں مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایت عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔

پنچایتی آڈٹ میں زیادہ شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے، پنچایتی راج کی وزارت نے 15 اپریل 2020 کو آڈٹ آن لائن ایپلیکیشن شروع کی، جس سے پنچایت کھاتوں کے آن لائن آڈٹ کو فعال کیا گیا اور مالیاتی نظم و نسق اور شفافیت کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

ریاستوں نے 21-2020 اور 22-2021 کے دو آخری آڈٹ ادوار میں 200,000 سے زیادہ آڈٹ رپورٹس تیار کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ ریاستوں اور پنچایتوں کی طرف سے یہ ایک قابل ستائش کارنامہ ہے۔ آج تک، 256,795 پنچایتیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ 2,103,058 مشاہدات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے اور 211,278 (تقریباً 80فیصد ) پی آر آئی  آڈٹ رپورٹس 22-2021کے آڈٹ کی مدت کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

مالی سال 24-2023 سے شروع ہونے والے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق، ریاستوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ پنچایتوں کے تمام درجے، جو کہ 100فیصد دیہی مقامی اداروں پر مشتمل ہیں، 22-2021کی مدت کے لیے اکاؤنٹس کا آڈٹ کر چکے ہیں۔ آڈٹ کے ذریعے جوابدہی حاصل کرنے کے لیے، وزارت نے ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) ماڈیول متعارف کروا کر آن لائن آڈٹ کے عمل کو بڑھانے کی کوشش کی ہے، جسے آج شروع کیا گیا ہے۔ اس ماڈیول کا مقصد آڈٹ کے عمل کو مزید منظم انداز فراہم کرنا ہےاورآڈٹ کے نتائج کے جواب میں کیے گئے اقدامات کی وضاحت کو یقینی بنانا ہے۔

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت کی طرف سے شروع کیا گیا اے ٹی آر ماڈیول نچلی سطح پر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی  کہ وہ تمام پنچایت کھاتوں کے آڈٹ کو ترجیح دیں تاکہ بعد میں گرانٹس کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے معیار کو پورا کیا جا سکے۔ آڈٹ کی آخری تاریخ کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے ضلعی سطح کے مالیاتی مشیروں (ڈی ایل ایف ایز) اور آڈٹ محکموں کو مضبوط بنانا بہت ضروری ہے۔ جناب کپل موریشور پاٹل نے اس بات پر زور دیا کہ آڈٹ آن لائن کا اے ٹی آر ماڈیول کس طرح پنچایتوں کو زیادہ جوابدہ، موثر، بااختیار اور بدعنوانی سے پاک بنائے گا، جس سے پورے ملک میں گرام پنچایت کی سطح پر بہتر انتظام اور فنڈز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے روشنی ڈالی کہ آڈٹ آن لائن کے ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) ماڈیول سے  توقع کی جاتی ہے کہ  وہ آن لائن آڈٹ کے عمل کو آسان بنائے  اور آڈٹ مشاہدات کے بارے میں پنچایتوں کی طرف سے  اٹھائے جانے والے اقدامات پر وضاحت فراہم کرے اور  زمینی سطح  پر    شفافیت اور جوابدہی کو بڑھائے۔ جناب سنیل کمار نے آڈٹ آن لائن کے ذریعے پنچایتی راج اداروں کے مالیاتی آڈٹ کے شعبے میں اب تک کیے گئے اچھے کام کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ستائش کی اور  اس بات پر روشنی ڈالی  کہ اے ٹی آر ماڈیول سولھویں مالیاتی کمیشن کے سامنے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئز) )/ دیہی لوکل باڈیز (آر ایل بیز) کے لیے زیادہ فنڈز مختص کرنے کے لیے ہماری مانگ کو تقویت دے گا۔  انہوں نے آن لائن آڈٹ کے عمل کو ہموار کرنے پر زور دیا تاکہ آڈٹ کے مشاہدات کے بارے میں کئے گئے اقدامات کی وضاحت کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور گرام پنچایتوں کی سطح پر فنڈز کے صحیح استعمال میں شفافیت کو بڑھایا جا سکے۔

 

تقریب کے دوران، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر نے آڈٹ آن لائن کے اے ٹی آر ماڈیول پر ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کی، جس میں اس میں شامل اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ این آئی سی-ایم او پی آر کی طرف سے اے ٹی آر  ماڈیول کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پنچایتی راج کی وزارت کے   ڈپٹی سکریٹری،جناب وجے کمار نے کلمات تشکر   پیش کیاجس میں  ملک بھر سے آنے والے تمام شرکاء اور آڈٹ آن لائن کے اے ٹی آر ماڈیول کو تیار کرنے میں شامل تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔

مستقبل میں، آڈٹ آن لائن کا اے ٹی آر ماڈیول تمام پنچایت کھاتوں کے مجموعی آڈٹ میں ایک اہم کردار ادا کرے گا تاکہ بعد میں گرانٹس کے اجراء کے لیے پندرہویں  مالیاتی کمیشن کے معیار کو پورا کیا جا سکے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آڈٹ سرگرمیوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح کے مالیاتی مشیروں (ڈی ایل ایف ایز) اور آڈٹ محکموں کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 6977


(Release ID: 1939125) Visitor Counter : 129