زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

جناب منوج آہوجہ کی جانب سے  بینکوں کے ذریعہ تیز رفتاردیہی اورزرعی تغیرمہم کی نقیب کے عنوان کی حامل زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ ز سے متعلق بینکوں کے لئے نئی مہم کاآغاز

Posted On: 12 JUL 2023 7:38PM by PIB Delhi

 زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت کےسکریٹری جناب منوج آہوجہ نے آج بھارت (تیز رفتاردیہی اورزرعی تغیرمہم کے نقیب بینکس )کے عنوان کی حامل زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ ز کے تحت بینکوں کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کیاہے ۔7200کروڑروپے کے ہدف کے ساتھ اس ایک ماہ طویل مہم (15جولائی 2023سے 15اگست 2023تک )کا آغاز ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ کیاگیا۔جس میں بینکوں کے  100 سے زیادہ ایگزیکیٹیوز حضرات نے شرکت کی ۔ ان میں  سرکاری اورنجی شعبے میں کمرشیل بینکوں کے ای ڈیز ، علاقائی دیہی بینک ، اسمال فائننس بینکس ، این بی ایف سیز اور بعض منتخبہ کوآپریٹیوبینکس کے ایم ڈیز /چیئرمین اوردی ڈیزشامل تھے ۔ بینکوں کے ایگزکیٹیوز صاحبان اور وزارت کے عہدیداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  جوائنٹ سکریٹری (اے آئی ایف )جناب سیموئل پروین کماراس بڑی اہم اسکیم کی ابتداء کے بعد سے کی گئی پیش رفت کو اجاگرکیا۔ اپنے خیرمقدمی خطاب میں ، انھوں نے اس اسکیم کے فروغ کی غرض سے اس میں سرگرمی سے شرکت کرنے اور معاونت کے لئے بینکوں کو مبارکباد دی ۔ اس اسکیم کی بدولت 42000کروڑروپے کے تخمینہ اخراجات کے ساتھ اے آئی ایف کے تحت قرض کی رقم کے طورپر 24750کروڑروپے کے ساتھ ملک میں  31850سے زیادہ زرعی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی تعمیر کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TG61.jpg

زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری نے اپنی وزارت اور اے آئی ایف کے پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ ،بینکوں کے اس مہم میں شرکت کرنے والے ایگزکیٹیوزصاحبان کی معاونت پر اطمینان کا اظہارکیا۔ جنھوں نے اے آئی ایف اسکیم کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کی غرض سے بہت سی تجاویز پیش کی تھیں ۔ جناب منوج آہوجہ نے مختلف زمروں میں  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چوٹی کے بینکوں کو مبارکباد دی ۔ ان بینکوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، کینرابینک ، پنجاب نیشنل بینک ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، کوٹک مہیندرابینک ، مدھیہ پردیش گرامین بینک ، مدھیانچل گرامین بینک اور پنجاب گرامین بینک شامل ہیں ۔ انھوں نے  اس اسکیم کو آگے لے جانے کی غرض سے ان بینکوں کی کوششوں کی ستائش کی  اور  سبھی بینکوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک میں زرعی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لئے وسیع امکانات پرغورکرتے ہوئے اہداف کی حصولیابی کریں ۔ بینکوں کو یہ صلاح بھی دی گئی کہ وہ زمینی سطح پراس اسکیم کے تحت تیارکئے گئے پروجیکٹوں کے اثرات کا جائزہ لیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U -6975



(Release ID: 1939122) Visitor Counter : 101