سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اٹل وایو ابھیودے یوجنا: بزرگوں کو باوقار زندگی گزارنے كے قابل بنانے كے لیے

Posted On: 12 JUL 2023 5:44PM by PIB Delhi

ملك كے تمام شہریوں کے لیے ایک جامع اور مساوی معاشرہ تشكیل دینے كے رُخ پر سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت سرگرم عمل ہے۔ پچھلے نو برسوں میں اس وزارت نے کئی اسکیمیں شروع كیں اور اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد اسکالرشپ کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا ہے۔ ان میں  درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، اور دیگر پسماندہ طبقات کے طلباء، بزرگ شہری، صفائی ملازمین اور تیسری صنف كے لوگ شامل ہیں۔اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی واءی اے واءی) جو سماجی انصاف اور لوگوں كو بااختیار بنانے کی وزارت نے متعارف کرائی ہے ایک جامع پہل ہے جس کا مقصد ہندوستان میں بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ اسکیم معاشرے میں معمر لوگوں کی انمول خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود اور سماجی شمولیت کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ معاشرے میں بزرگوں کی انمول خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت انہیں بااختیار بنانا اور انہیں ترقی دینا چاہتی ہے تاكہ زندگی کے تمام شعبوں میں ان کی فعال شرکت اور شمولیت کو یقینی بنایا جا سكے۔

سماجی انصاف اور لوگوں كو با اختیار بنانے کا محکمہ بزرگ شہریوں کی بہبود کے لیے نوڈل محکمہ ہونے کے ناطے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کررہا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان فار سینئر سٹیزن (این اے پی ایس آر سی ) کو از سر نو مرتب كر كے اس کا نام اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وہ واءی اے واءی) رکھا گیا اور اپریل 2021 میں شامل کیا گیا تھا۔

امبریلا اسکیم اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی واےء اے واءی) كے تحت جو سینئر سٹیزنز کے لیے ایک مربوط پروگرام ہے، اہل تنظیموں کو سینئر سٹیزن ہومز اور کنٹینیوئس کیئر ہومز  چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس كے تحت بنیادی سہولیات، تفریحی مواقع فراہم اور پیداواری اور فعال عمر رسیدگی کی حوصلہ افزائی کرکے بزرگ شہریوں خصوصاً غریب بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاتا ہے۔

مختلف سرگرمیوں کے ذریعے آئی پی ایس آر سی کے تحت حاصل کردہ کامیابیاں یہ ہیں کہ اس وقت ملک بھر میں مختلف این جی اوز مجموعی طور پر 552 سینئر سٹیزن ہومز، 14 کنٹینیوئس کیئر ہومز، 19 موبائل میڈیکیئر یونٹوں اور 5 فزیوتھراپی کلینکوں کی مدد اور دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ تقریباً 1.5 لاکھ مستفیدین بزرگ شہریوں کے لءے تعمیر كردہ گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ملک بھر کے 361 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 3 مالی سالوں کے دوران مجموعی طور پر 288.08 کروڑ روپے كی امدادی گرانٹ جاری کی گئی اور استفادہ کرنے والوں کی تعداد 363570 ہے۔

اے وی واءی اے واءی اسکیم کا ایک اور جزو راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی واءی) ہے۔ اس كا مقصد کسی بھی عمر سے متعلقہ معذوری / کمزوری میں مبتلا اہل بزرگ شہریوں کو زندگی گزارنے كے معاون آلات فراہم کرنا ہے۔ ان الات سے انہیں اپنے جسمانی افعال بیناءی، سماعت کو معمول کے قریب بحال کرنے  اور دانتوں كی خرابی دور كرنے اور لوکو موٹر معذوری میں مدد ملتی ہے۔ فائدہ اٹھانے والوں کے لیے مالی معیار یہ ہے کہ یا تو بزرگ شہری کا تعلق 'غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں كے زمرے سے ہو یا ان کی آمدنی ماہانہ 15,000 روپے (پندرہ ہزار روپے) روپے تک ہو۔

مختلف عمل آور ایجنسیوں کے ذریعے راشٹریہ ویوشری یوجنا  کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیاں یہ ہیں کہ اب تک کل 269 کیمپ لگائے گئے ہیں اور ان کیمپوں سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت کل 140.34 کروڑ روپے گزشتہ 3 مالی سالوں کے دوران  جاری کیے گئے ہیں اور کل 848841 آلات  130 کیمپوں میں 157514 مستحقین میں تقسیم کءے گءے ہیں۔

بزرگ شہریوں کے لیے ایک قومی ہیلپ لائن نمبر ہے۔ ایک ٹول فری نمبر 14567 1 اکتوبر 2021 کو لانچ کیا گیا تھا تاکہ بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مفت معلومات، رہنمائی، جذباتی مدد فراہم كرنے كے ساتھ  بدسلوکی کے معاملات میں عملی مداخلت سے كام لے كر انہیں  بچایا جا سکے۔ ایلڈرلاءن ہفتے کے ساتوں دن صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کام کرتی ہے جو 31 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال ہے۔ ایلڈر لائن اسکیم پر پچھلے 3 مالی سالوں کے دوران كل 82.68 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

 سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے ذریعہ شروع کردہ اٹل وایو ابھیودے یوجنا  ہندوستان میں بزرگ شہریوں کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ان بزرگوں کی مالی، صحت کی دیکھ بھال اور سماجی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے معمر افراد کو بااختیار بنانا، ان کی فعال شرکت اور معاشرے میں شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔اس اقدام کے ذریعے حکومت ایک ایسا ماحول سامنے لانے کی کوشش کرتی ہے جس میں بزرگ شہریوں كی قوم کے لیے ان كی انمول خدمات کا اعتراف ہو اور وہ عزت، احترام اور آسودگی کی زندگی گزار سکیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U     NO     6964  

 



(Release ID: 1939073) Visitor Counter : 113