بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نے سمندری شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ’ساگر سمپرک‘ کے ڈیفرینشیل گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم کا افتتاح کیا


یہ ’میڈ ان انڈیا‘ سسٹم جہازوں کو محفوظ نیوی گیشن کے لیے زیادہ درست معلومات فراہم کرے گا

06 مقامات پر ’ساگر سمپرک – ڈیفرینشیل گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم‘ کا آغاز ریڈیو ایڈز ٹو میرین نیوی گیشن کے شعبے میں ڈی جی ایل ایل کی صلاحیت کو بڑھا ئے گا: جناب سونووال

Posted On: 12 JUL 2023 5:35PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اختراعات، بہترین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ہندوستانی سمندری شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آج، سمندری شعبے میں ڈیجیٹل پہل کو آگے بڑھانے کے لیے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے دیسی ڈیفرینشیل گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (ڈی جی این ایس ایس) ’ساگر سمپرک‘ کا افتتاح بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شریپد وائی نائک؛ ایم او پی ایس ڈبلیو کے آئی اے ایس سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن، اور وزارت نیز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ ہاؤسز اینڈ لائٹ شپس کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں کیا۔ ڈی جی این ایس ایس ایک ٹیریسٹریل بیسڈ انہانسمنٹ سسٹم ہے، جو گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) میں موجود خامیوں اور غلطیوں کو درست کرتا ہے، جس سے زیادہ درست پوزیشننگ معلومات حاصل ہوتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ’’وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے خاص طور پر ماضی قریب میں جہاز رانی کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کے پیش نظر نیوی گیشن کی حفاظت کو اعلیٰ ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایل ایل کے تحت 06 مقامات پر ’ساگر سمپرک – ڈیفرینشیل گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (ڈی جی این ایس ایس)‘ کا آغاز، ریڈیو ایڈز ٹو میرین نیوی گیشن کے شعبے میں ڈی جی ایل ایل کی صلاحیت کو یقینی طور پر بڑھا ئے گا۔

ڈی جی این ایس ایس سروس میرینرز کو محفوظ نیوی گیشن میں مدد کرے گا اور بندرگاہ اور بندرگاہی علاقوں میں تصادم، گراؤنڈنگ اور حادثات کے خطرے کو کم کرے گا۔ یہ جہازوں کی محفوظ اور مؤثر نقل و حرکت کا باعث بنے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شریپد وائی نائک نے کہا کہ ’ڈی جی این ایس ایس انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او)، سیفٹی آف لائف ایٹ سی (ایس او ایل اے ایس)، لائٹ ہاؤس اتھارٹیز (آئی اے ایل اے)‘ اور نیوی گیشن کے لیے بین الاقوامی ایسوسی ایشن آف میرین ایڈز کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کی خاطر نیوی گیشن کے لیے ایک اہم ریڈیو ایڈ ہے۔

جی پی ایس اور گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی ایل او این اے ایس ایس) جیسے متعدد سیٹلائٹ کونسٹیلیشنز کے ساتھ ری کیپٹلائزیشن کے بعد، ڈی جی این ایس ایس بین الاقوامی معیارات کے مطابق دستیابی اور فراوانی کو مزید بڑھاتا ہے اور بحری جہازوں کو 5 میٹر کے اندر اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

جدید ترین ڈی جی این ایس ایس سسٹم اب جی پی ایس اور جی ایل او این اے ایس ایس کی درستگی کو منتقل کرنے کے قابل ہے۔ ڈی جی این ایس ایس جی پی ایس پوزیشننگ کی درستگی کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے، جس سے ماحول کے نتائج، سیٹلائٹ کلاک ڈرفٹ اور دیگر عوامل کی وجہ سے ہونے والی غلطیاں کم ہوجاتی ہیں۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی ریسیورز اور جدید ترین سافٹ ویئر کی مدد سے حاصل کیا جاتا ہے۔ غلطی کی درستگی کو ہندوستانی ساحلی خطوں سے 100 ناٹیکل میل کے لیے 5 سے 10 میٹر سے تخفیف کرکے 5 میٹر سے کم کر دیا گیا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6961



(Release ID: 1939069) Visitor Counter : 128