سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ چندریان-3 خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات اور اسٹارٹ اپس میں ہندوستان کے بین الاقوامی تعاون کی سطح کو بڑھائے گا


ہندوستان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے آج مشترکہ طور پر اہم اور ابھرتی ٹیکنالوجی: زندگی میں تبدیلی کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر باہم معاون تجاویز کی اپیل کی

ہندوستان کے وزیر سائنس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ قدم وزیر اعظم نریندر  مودی کے حالیہ امریکی دورہ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جہاں انہوں نے  دو طرفہ وسیع  اور عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے ایک نئے باب پر زور دیا تھا

مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کوانٹم ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے ہماری روزمرہ کی زندگی میں قابل تغیر پیش رفت ہوگی اور صحت کی دیکھ بھال، زراعت، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ پر اثرات ڈال کر ہماری سماجی فلاح و بہود کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے اینڈوومنٹ فنڈ کی تبدیلی پیدا کرنے والی صلاحیت کا خیر مقدم کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 12 JUL 2023 5:02PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)، جوہری توانائی کے محکمہ اور خلائی محکمہ اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ چندریان-3 ہندوستان کے بین الاقوامی تعاون کی سطح کو خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات اور اسٹارٹ اپ کے شعبے میں بڑھائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کا ناسا اور  ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) انسان کی خلاء میں پرواز سے متعلق تعاون کے لیے ایک اسٹریٹجک ڈھانچہ تیار کر رہے ہیں اور ناسا آج ہندوستان کے خلائی مسافروں کی اپیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ امریکی دورے کے دوران آرٹیمس معاہدہ پر بھی دستخط کیے، جو پوری نوع انسانی کے فائدے کے مقصد سے خلائی تحقیق کے لیے ایک ہمہ گیر نقطہ نظر کا تصور کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015OE8.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اس وقت بول رہے تھے جب ہندوستان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے، جس کی نمائندگی ہندوستان میں اس کے سفیر ایرک گارسیٹی نے آج مشترکہ طور پر زندگی میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے ’’اہم اور ابھرتی ہوئی کوانٹم ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر باہم معاون تجاویز‘‘ کی اپیل کی۔  ہند-امریکہ سائنس و ٹیکنالوجی فورم (آئی یو ایس ایس ٹی ایف) اور یو ایس آئی ایس ٹی ای ایف کے سکریٹریٹ نے اس پروگرام کو تیار کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XVEV.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ قدم وزیر اعظم مودی کے امریکی دورہ کے پیش نظر آیا ہے، جہاں انہوں نے دو طرفہ وسیع اور عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے ایک نئے باب پر زور دیا تھا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہندوستانی اور امریکی دونوں فریقین نے  قائدین کے فیصلے  کو نفاذ کی سطح تک آگے بڑھانے کے لیے خود کو تیزی سے آگے بڑھا لیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ  اس ہند-امریکی وابستگی نے مصنوعی ذہانت کے دور میں امریکہ-ہند (اے-آئی) تعلقات میں ایک نئی سمت اور ایک نئی توانائی کے ساتھ مستقبل کے لیے ایک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کا خاکہ تیار کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اعلیٰ افادیت کے دیگر ٹیکنالوجی نواز معاملوں کے علاوہ، یہ جان کر اچھا لگ رہا ہے کہ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے امریکہ-ہند سائنس اور ٹیکنالوجی فنڈ (یو ایس-انڈیا سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی اینڈوومنٹ فنڈ – یو ایس آئی ایس ٹی ای ایف) کے تحت 20 لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ کے پروگرام  کے افتتاح کا خیر مقدم کیا۔ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجیوں کی مشترکہ تعمیر اور  تجارت کاری کے ساتھ ہی ہندوستان میں اعلیٰ کارکردگی والی کمپیوٹنگ (ایچ پی سی) سہولیات کو تیار کرنے کے لیے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N2LT.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ہندوستان نے حال ہی میں  سائنس و ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کی آبیاری کرنے، اسے رقم مہیا کرانے اور بڑھانے کے ساتھ ہی کوانٹم ٹیکنالوجی میں ایک تازہ اور عمدہ ایکو سسٹم بنانے کے مقصد سے نیشنل کوانٹم مشن (این کیو ایم) کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں دنیا کے سب سے خطرناک چیلنجز کا حل  تلاش کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ معاشی ترقی کے لیے زبردست موقع بھی  فراہم کرتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اے آئی اور کوانٹم ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے ہماری روزمرہ کی زندگی میں قابل تغیر پیش رفت ہوگی اور صحت کی دیکھ بھال، زراعت، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ پر اس کے اثرات سے ہماری سماجی فلاح و بہبود کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے اینڈوومنٹ فنڈ کی تبدیلی پیدا کرنے والی صلاحیت کا خیر مقدم کیا۔

یہ اپیل 31 اگست، 2023 تک کھلی رہے گی اور  تجارتی طور پر قابل عمل اور سماجی طور پر  مفید ٹیکنالوجی کی اختراعات اور کاروباری تجاویز کے لیے امید افزا مشترکہ ہند-امریکہ مذاکرات کو مدعو کرے گی۔  پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے مختلف پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے یہ مقامی کے ساتھ ہی امریکی ترجیحات کو بھی اہمیت کے ساتھ فروغ دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Q4AK.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6967



(Release ID: 1939063) Visitor Counter : 122