صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 13 جولائی سے 15 جولائی تک مدھیہ پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گی

Posted On: 12 JUL 2023 6:29PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو 13 سے 15 جولائی، 2023 تک مدھیہ پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ 13 جولائی، 2023 کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں اٹل بہاری واجپئی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ  کی چوتھی تقسیم اسناد تقریب  میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ 14 جولائی، 2023 کو جے پور میں راجستھان قانون ساز اسمبلی کے ممبران سے خطاب کریں گی۔ اسی دن شام کو، وہ جے پور میں کامن ویلتھ پارلیامنٹری ایسوسی ایشن (راجستھان) کے زیر اہتمام راجستھان قانون ساز اسمبلی کے ذریعے منعقد کیے جانے والے ایک سیمینار سے بھی خطاب کریں گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6969


(Release ID: 1939042) Visitor Counter : 104